دعا ہے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں، وہ پاکستان کی قسمت بدلیں گے، شہباز شریف

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آئیں، انتخابات میں حصہ لیں اور چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں کیونکہ وہ پاکستان کی قسمت بدلیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز نے جب سے پارٹی کے چیف آرگنائزر کا عہدہ سنبھالا وہ دن رات محنت کر رہی ہیں اور مخالفین کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز آج ہر جگہ پہنچ رہی ہیں اور یہ بہت باہمت بچی ہے، مسلم لیگ (ن) میں اب نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، جب نواز شریف ملک آئیں گے تو پاکستان کا سیاسی نقشہ بدل جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اس ملک کا معمار ہیں جنہوں نے ملک سے گھنٹوں کا اندھیرا ختم کیا، جگہ جگہ موٹرویز بنائے، زراعت اور صنعت کی ترقی کے لیے دن رات محنت کی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لندن ہوتے ہوئے کارکنان اور پارٹی کی قیادت نے ذمہ داریاں سنبھالیں، جن حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی یہ بہت بڑی ذمہ داری تھی، یہ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کی مالا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے دن رات محنت کی، ان کی جدوجہد اور محنت پر دو رائے نہیں، عالمی مالیاتی فنڈ کا معاملہ چل رہا ہے، ہم اس کی شرائط تسلیم کرنے کے لیے الٹے سیدھے ہوگئے ہیں کیونکہ پاکستان کا مفاد اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ کم وقت میں ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرکے ملک کو ترقی کے طرف لے چلیں۔

انہوں نے کہا کہ میں، نواز شریف نے اور ہماری پارٹی نے اپنا سیاسی سرمایہ جھونک دیا، سیاست نہیں کی ریاست کو بچایا اور اتنے مشکل حالات میں یہ کوئی مشکل فیصلہ نہیں تھا، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی کیونکہ دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمت نہیں ہاری، اتحادی حکومت کے زعما نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم سخت حالات کا مقابلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شدید مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عام آدمی اور سرکاری ملازم کے لیے 35 اور 30 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اور پنشن میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف میں آج بھی ہمارے سینگ پھنسے ہوئے ہیں، دن رات کوشش ہو رہی ہے، اس قوم نے بڑے امتحانات سے مقابلہ کیا ہے، پاکستان نہ صرف قائم رہے گا بلکہ ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ نواز شریف واپس آئیں، انتخابات میں حصہ لیں اور چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں کیونکہ وہ پاکستان کی قسمت بدلیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ اسحٰق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، اسحٰق ڈار دن رات محنت کر رہے ہیں، پاگلوں کی طرح اپنی صحت خراب کرلی اور اب ان پر باتیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل میں آذربائیجان سے ہوکر آیا ہوں جن سے ہم سستی گیس کا معاہدہ کرکے آئے ہیں، روس سے بھی سستا تیل آیا ہے، میں اس جھوٹے انسان (عمران خان) سے پوچھتا ہوں جو دن رات سائفر اور امپورٹڈ حکومت کی باتیں کرتا رہا اور لوگوں کے ذہنوں میں زہر بھرتا رہا، اگر یہ بات تھی تو پھر روس سے سستا تیل کیسے آگیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کشمیر کے حوالے سے مضبوط اور جامع پالیسی بنائی تھی، پاکستان کا بچہ بچہ مر سکتا ہے لیکن کشمیر پر سودا نہیں ہو سکتا۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے انٹراپارٹی انتخابات ہوئے اور چیئرمین الیکشن کمیشن سردار محمد یوسف نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا۔

انتخابات میں شہباز شریف کو بلامقابلہ آئندہ چار سال کے لیے پارٹی کا صدر، مریم نواز کو سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر، احسن اقبال کو سیکریٹری جنرل، مریم اورنگزیب کو پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور اسحٰق ڈار کو صدر اوورسیز منتخب کر لیا گیا۔

مشہور خبریں۔

پنجاب حکومت کا نیا ترجمان مقرر

🗓️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت

صدر مملکت نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی

🗓️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے خاندانی

مبینہ دھاندلی پراحتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اسلام آباد، لاہور میں مقدمات درج

🗓️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات میں مبینہ دھناندلی کے خلاف گزشتہ روز

سعودی عرب کی ایک بار پھر شمالی یمن کے ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر پر بمباری

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے شمالی یمن میں مواصلات اور ٹیلی کمیونیکیشن کے

وفاقی بجٹ کے بارے میں علی پرویز ملک کا بیان

🗓️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر مملکت برائے خزانہ، علی پرویز ملک نے کہا ہے

ایران عرب معاہدے کے بعد شام اور امارات کے تعلقات میں توسیع: عبرانی میڈیا

🗓️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بشار الاسد کے

صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات

🗓️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی کو شروع ہوئے چند دن گزر چکے ہیں

فرانسیسی شہروں میں اسٹریٹ لائٹنگ میں کمی

🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:       فرانسیسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے