?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات اور تجاویز کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پرکابینہ ڈویژن نے 4 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کمیٹی 14 روز میں اپنی تجاویز سمیت رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیرقانون کی سربراہی میں قائم اِس کمیٹی میں وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات ونشریات اور وزیر انسانی حقوق شامل ہیں، کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے نیا رکن بھی کمیٹی میں شامل کیا جا سکےگا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 9 مئی واقعات میں ملوث افراد، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کی شناخت کرے گی، ثبوت جمع کرے گی، ذمہ داران کا تعین کرے گی اور اس میں ملوث ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 9 مئی واقعات کےفوری، دیرپا اثرات پر رپورٹ مرتب کرےگی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے تجاویز مرتب کرے گی۔
علاوہ ازیں کمیٹی کے ٹی او آرز میں موجودہ قانونی ڈھانچے کے استحکام کے لیے تجاویز کی تیاری بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
جنوبی شام میں امداد کی تقسیم میں اسرائیل کی فریب کاری
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد حکومت کے گرنے کے بعد
نومبر
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
برطانوی وزیر خارجہ کا دورۂ چین ملتوی،وجوہات؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بلومبرگ خبر رساں ادارے نے برطانوی وزیر خارجہ کے دورہ
جولائی
ٹرمپ کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کی تردید
?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کے کیس
فروری
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس
ستمبر
وائٹ ہاؤس نے الاسکا میں ٹرمپ-پیوٹن ملاقات کے دستاویزات کے سیکیورٹی لیک کی تردید کی
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے این پی آر کی اس رپورٹ کو
اگست
اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے
?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی
جنوری
وینزویلا پر امریکی فوجی حملے پر نیتن یاہو پرجوش
?️ 4 جنوری 2026 سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیٹن یاہو نے وینزویلا پر امریکی فوجی