?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مغربی ممالک کے ساتھ اس ملک کے سابقہ تعلقات کی واپسی ناممکن ہے، کہا کہ ریپبلکنز کے اقتدار میں آنے سے ماسکو کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ ہی روس کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا کوئی قانون ہے۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی کا خیال ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے یہ ملک ان مممالک کے ساتھ اپنے سابقہ تعلقات کی طرف لوٹ نہیں سکتا ہے۔
اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک خصوصی سیاسی مباحثے کے پروگرام میں اس روسی سفارت کار نے روس اور مغرب کے درمیان تعلقات کے امکانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کا خاتمہ ہونے کے بعد بھی روس کا مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کی سابقہ سطح پر واپس آنا ناممکن ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تصور کرنا ناممکن ہے کہ ہم کسی بھی طرح مغرب کی طرف سے ہتھیار فراہم کرنے کے عنصر کو نظرانداز کر سکتے ہیں، جو ڈونباس کے علاقے، کریمیا اور روسی سرزمین کے دیگر حصوں میں عام شہریوں کو مارنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے اس کے بعد ہم ایسا کریں کہ کچھ ہوا ہی نہیں ،یہ نہیں ہو سکتا۔
پولیانسکی کے مطابق، یقیناً مستقبل کی سفارت کاری کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے، کیونکہ روس اور مغرب کے درمیان ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔


مشہور خبریں۔
ایران نے اپنی میزائل صلاحیت دوبارہ بحال کر لی ہے؛مغربی میڈیا کا اعتراف
?️ 14 جون 2026سچ خبریں:امریکہ بارہا یہ تاثر دینے کی کوشش کرتا رہا ہے کہ
جون
اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
جولائی
سعودی بحری جہاز کے اسرائیل کو ہتھیار پہنچانے کی خبر پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی قومی بحری نقل و حمل کمپنی (بحرہ) نے
اگست
وزیر اعظم نے مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات کی
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے
دسمبر
60,000 سے زیادہ سوڈانی تنازعات سے مصر فرار
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے اعلان کیا کہ سوڈان میں
مئی
نیٹو مولڈووا کو ہڑپ کرنے کے درپے!
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مولڈووا
دسمبر
یمنی فوج کا اسرائیلی ایئر بیس پر میزائل حملہ
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان
مارچ
چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے
مئی