🗓️
کراچی: (سچ خبریں) کے۔الیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے اثرات برقرار ہیں، دسمبر میں کے۔الیکٹرک صارفین کے لیے اضافی بوجھ، جبکہ ملک کے باقی بجلی صارفین کو ریلیف ملےگا۔
ڈان نیوز کے مطابق رواں ماہ کراچی والے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے، جبکہ کے۔الیکٹرک صارفین کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ میں 20 پیسےفی یونٹ الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے۔الیکٹرک صارفین کو ایک ماہانہ اور ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا، تاہم کراچی کے سوا ملک کے باقی بجلی صارفین کو دسمبر میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ ریلیف ملےگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کپیسٹی چارجز میں تبدیلی، متغیر آپریشن ، مینٹیننس، اضافی فروخت پر اضافی وصولی، سسٹم کے استعمال کے چارجز، مارکیٹ آپریٹر فیس اور ترسیل و تقسیم کے نقصانات پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے اثرات کی بنیاد پر 4323 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا تھا۔
5 دسمبر کو نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھرکے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، یہ منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی تھی، نیپرا نے جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت کو بھجوا دیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے کہ جب کراچی کے سوا ملک کے باقی صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، شہر قائد کے باسی بجلی بلوں کے مسلسل اضافی بوجھ کی زد میں ہیں۔
دسمبر کے مہینے میں ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے۔الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں 18پیسےفی یونٹ کمی بھی ہوگی، تاہم یہ کمی منہا کرکے بھی کے۔الیکٹرک صارفین کو ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 3روپے5 پیسے فی یونٹ ادا کرنے ہوں گے-
نومبر میں کے۔الیکٹرک صارفین کے لیےجون 2024 کی ایڈجسٹمنٹ 3روپے17 پیسےفی یونٹ تھی جبکہ اکتوبرمیں کے۔الیکٹرک صارفین کے لیےمئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ 2روپے59 پیسے اورستمبر میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کابوجھ ایک روپےفی یونٹ رہا تھا۔
مشہور خبریں۔
افغان حکومت کے خاتمے کے بارے میں اشرف غنی کے نئے بیانات
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں: افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے کابل کے
اگست
مصر کی الازہر ینیورسٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کی الازہرینیورسٹی نے سویڈن میں انتہا پسند گروہوں کی جانب
جنوری
گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 99 کو کیوں فعال کیا؟
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 میں کہا گیا
دسمبر
اسرائیل کا عرب مصالحتی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب سے ایک مکمل سکیورٹی وفد
فروری
قابضین کے لیے سیاہ دن انتظار کر رہے ہیں: فلسطینی استقامت
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی غاصبوں اور پناہ
مئی
پاکستان سے ایک ہزار طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے یانگلنگ ایگریکلچرل بیس بھیجنے کا فیصلہ
🗓️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری
جون
امریکہ کو چین سے شدید خطرہ:امریکی سفارت کار
🗓️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی نیول وار کالج کے سینئر رکن نے بحرالکاہل میں مشن
اکتوبر
وزارتوں کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ میں اختلافات سامنے آ گئے
🗓️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتی اتحاد میں وزارتوں کے معاملے پر اختلافات سامنے آ
اپریل