?️
خیبرپختونخوا(سچ خبریں)حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست دی گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مستردکردی بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے تمام اقدامات کر چکا، بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے جماعتی بنیاد پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے، جمہوریت کو تقویت دینے کے لیے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ پارٹیوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔
دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی، سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے۔جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 2 نومبر کو تین رکنی لارجر بینچ نے دیہی اور محلہ کونسلوں کے انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کے لیے ضروری اقدامات کرے کیونکہ غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئین پاکستان کے آرٹیکل 17 کے خلاف ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ای سی پی سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی۔
مشہور خبریں۔
چین، روس اور بھارت کا ماحولیاتی تحفظ میں تجربہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کا مناسب استعمال آج کی
اگست
امریکی سفارت کار کی ایران سعودی معاہدے کو بگاڑنے کرنے کی کوشش
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:یمن میں امریکی نمائندے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سعودی
مئی
پشاور: پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
?️ 13 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت
جنوری
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی پٹی میں قتل و غارت گری کی حد
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
مارچ
امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے اصلی ہارنے والے
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:نتائج سے قطع نظر 2022 کے امریکی انتخابات کو ریاستہائے متحدہ
نومبر
سینیٹ اجلاس؛ بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں غیرت کے نام پر بلوچستان میں
جولائی
تاجر دوست اسکیم پر تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) اور تاجروں
ستمبر
زیلنسکی نے 198 روسی اور یوکرائنی شہریوں پر پابندی عائد کی
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی قومی سلامتی اور
جنوری