رانا شمیم کیس: اصل بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت

ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیانِ حلفی پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران اصل بیانِ حلفی کے ساتھ تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے رانا شمیم کو اپنا جواب جمع کرانے کے لئے پانچ دن کا وقت دیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت رانا شمیم کو 5 روز دے رہی ہے، اپنا جواب جمع کرائیں۔دورانِ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد اطہرمن اللّٰہ نے دریافت کیا کہ پاکستان بار کونسل اور پی ایف یو جے سے کوئی آیا ہے؟ اس عدالت نے کچھ اسٹینڈرڈز سیٹ کیئے ہیں، ہماری اپنی آزادی فریڈم آف پریس پر منحصر ہے، اس کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کیس میں توہینِ عدالت کے اصول طے کیئے، تمام ججز کے بارے میں بات کی گئی، فریڈم آف پریس کے ساتھ کچھ ذمے داریاں بھی ہیں۔

عدالت نے سابق چیف جج گلت بلتستان رانا شمیم کو روسٹرم پر بلوا لیا، چیف جسٹس نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے تحریری جواب داخل کیا ہے؟سابق چیف جج جی بی رانا شمیم نے جواب دیا کہ میرے وکیل بتائیں گے کہ جواب کیوں داخل نہیں ہو سکا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ 5 اور 12 دسمبر کو بھائی اور بھابھی کے چہلم ہیں، اس کے بعد سماعت رکھ لیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللّٰہ نے ان سے کہا کہ آپ نے 3 سال بعد ایک بیانِ حلفی دیا ہے، نیوز پیپر نے آپ کا بیانِ حلفی پبلک تک پہنچایا ہے۔رانا شمیم نے کہا کہ بیانِ حلفی شائع ہونے کے بعد مجھ سے رابطہ کیا گیا تو میں نے کنفرم کیا، بیانِ حلفی سر بمہر تھا، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کس طرح لیک ہوا؟چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے وہ بیانِ حلفی انہیں نہیں دیا؟

ثاقب نثار نے جج کو حکم دیا الیکشن سے پہلے نواز شریف اور مریم چھوٹنے نہیں چاہئیں، سابق چیف جج گلگت بلتستان کا انکشاف سابق چیف جج جی بی رانا شمیم نے جواب دیا کہ نہیں، میں نے بیانِ حلفی اشاعت کے لیے نہیں دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ آپ نے لندن میں بیانِ حلفی کسی مقصد کے لیے دیا؟

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ آپ بتائیں کہ 3 سال بعد یہ بیانِ حلفی کس مقصد کے لیے دیا گیا؟ آپ نے عوام کا عدالت سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی، آپ نے جو کچھ کہنا ہے اپنے تحریری جواب میں لکھیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس میں میڈیا کا کردار ثانوی ہے، میڈیا کے خلاف کارروائی مؤخرکی جائے، رانا شمیم سے جواب مانگا جائے، رانا شمیم کے مطابق لندن میں بیانِ حلفی ریکارڈ کرایا گیا، رانا شمیم کو اوریجنل بیانِ حلفی پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔

سابق چیف جج جی بی رانا شمیم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جو بیانِ حلفی رپورٹ ہوا وہ کون سا ہے؟ میں پہلے رپورٹ کیا جانے والا بیانِ حلفی دیکھ لوں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ جس شخص نے بیانِ حلفی دیا اسے یاد نہیں کہ بیانِ حلفی میں کیا لکھا ہے، اگر انہیں نہیں معلوم تو پھر یہ بیانِ حلفی کس نے تیار کروایا؟عدالتِ عالیہ نے دی نیوز کے ایڈیٹر انچیف، ایڈیٹر اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن کے جوابات عدالتی معاونین کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مشہور خبریں۔

ہم شام کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی جگہ نہیں بننے دیں گے: جولانی

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی نے برطانوی ٹائمز اور دیگر میڈیا سے گفتگو

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

?️ 4 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران

اسرائیل، صحافیوں کا قتل اور حق کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش

?️ 11 مئی 2026سچ خبریں: غزہ اور لبنان میں صحافیوں کا ٹارگٹ کلنگ کوئی جنگی

کشمیر اور فلسطین کے لوگ حق خودارادیت سے محروم ہیں: منیر اکرم

?️ 21 اکتوبر 2021نیو یارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم

شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کی تفصیلات

?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:شہید سید حسن نصراللہ کی تدفین انجام دینے والی کمیٹی

صیہونیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی توہین پر یمنی علما کا ردعمل

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

شاہ محمود قریشی کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں چالان جمع

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے

وزیر داخلہ نے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکے کا نوٹس لے لیا

?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے