?️
خیبرپختونخوا(سچ خبریں)حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست دی گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مستردکردی بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے تمام اقدامات کر چکا، بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے جماعتی بنیاد پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے، جمہوریت کو تقویت دینے کے لیے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ پارٹیوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔
دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی، سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے۔جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 2 نومبر کو تین رکنی لارجر بینچ نے دیہی اور محلہ کونسلوں کے انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کے لیے ضروری اقدامات کرے کیونکہ غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئین پاکستان کے آرٹیکل 17 کے خلاف ہے۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ای سی پی سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی۔


مشہور خبریں۔
جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
تل ابیب پر میزائل حملہ؛ اسرائیل میں کشیدگی، حزب اللہ کی کارروائیاں جاری
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان سے داغے گئے میزائلوں نے اسرائیل کے مرکزی شہر تل
نومبر
عراق میں 18 سال سے کم عمر کے 150 داعش کا ورود
?️ 18 فروری 2026 سچ خبریں:عراقی وزارت انصاف کے ترجمان احمد لعیبی نے اطلاع دی
فروری
خطے کی سلامتی کا انحصار یمن کی سلامتی پر ہے:یمنی عہدیدار
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:یمنی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی الکحوم
مئی
حریدی کے لیے لازمی خدمت کی ضرورت پر صیہونی حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق
?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی 12 چینل نے اعلان کیا: اسرائیل کی حزب اختلاف
نومبر
اوکراین کی جانب سے روس پر وسیع ڈرون حملے کی لہر
?️ 19 جون 2026 سچ خبریں: نیوز میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اوکرائن نے
جون
امداد کے منتظر فلسطینی ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار
?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: عالمی حلقوں کی خاموشی کی وجہ سے صہیونی فوج فلسطینی
مارچ
حزب اللہ کا نیا میزائل؛ روئٹرز کی زبانی
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: روئٹرز خبر رساں ادارے نے بدھ کی رات خطے میں
نومبر