خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی، صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب کے کسانوں کو فی من گندم کے 3900 روپے ادا کیے جائیں گے۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا۔ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے اور پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدمی بینرآویزاں کردیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بتایا کہ 3900 روپے فی من گندم خریدی جارہی ہے جبکہ 30 جون تک پنجاب کی کاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور مقامی کاشتکاروں سے بھی14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے اس سلسلے میں مقامی کاشتکاروں سے گندم خریداری جاری ہے جبکہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے کاشتکاروں سے بھی گندم خریداری شروع کی گئی ہے، کاشتکاروں سے 3900 روپے 40 کلو گرام کے حساب سے گندم خریدی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گندم خریداری کے حوالے سے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے آنلائن ایپ متعارف کرایا ہے،گندم کے معیار اور نمی کا تناسب جانچنے کے لئے ڈیجیٹل میٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کے لئے تمام خریداری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں، گندم خریداری کے حوالے تازہ ترین معلومات محکمہ خوراک کے سماجی رابطے کے ویب سائٹ کے آفیشل پیج سے روزانہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا یہی وجہ ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مبینہ خوردبرد کے الزام میں تین افسران کو معطل بھی کردیا ہے۔ظاہر شاہ طورو کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تمام خریداری مراکز میں 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی گئی ہے، حکومت خیبرپختونخوا نے مقامی اور پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریداری کا فیصلہ کسانوں کے بہتر مفاد میں کیا ہے کیونکہ خوشحال کسان خوشحال ملک کی ضمانت ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ حکومت خیبرپختونخوا کے پاس امپورٹڈ گندم کا آپشن بھی تھا اس لئے پنجاب حکومت احسان نہ جتائے، پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی گندم درآمد کرکے پنجاب کے کسانوں کی سال بھر کی محنت کو ضائع کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

🗓️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا

کے-الیکٹرک کی بجلی 9 روپے71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواستیں

🗓️ 18 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کے-الیکٹرک نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی

صیہونی حزب اللہ کے ساتھ لڑنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی ذرائع ان عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو

شام اور ترکی میں زلزلے کے متاثرین کے لیے برطانیہ کی نفرت انگیز امداد

🗓️ 22 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کو شدید

غزہ میں صہیونی سازشیں ناکام 

🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں شریک

ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان ہونے والی بحث پر ایلون مسک کا ردعمل

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان

نائجیر میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں:نائجر کے ہزاروں لوگ نے دارالحکومت نیامی میں فرانسیسی فوجی اڈے

عالمی برادری صیہونیوں کے دہشت گردانہ جرائم کو روکے: شام

🗓️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے پے درپے حملوں کی مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے