?️
اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 579 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا کے مزید939 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 26 فیصد ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں عید الاضحیٰ پر کورونا ایس او پیزکی دھجیاں اڑا دی گئیں ، زیادہ تر مقا مات پرایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا ، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا کے 2ہزار 579کیس رپورٹ ہو ئے ، گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وبا سے مزید 40افراد انتقال کرگئے ہیں۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 888 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 96 ہزار 451 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 51 ہزار 529 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 532 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 22 ہزار 34 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئےجبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 55 لاکھ 25 ہزار 468 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6 لاکھ 7 ہزار 56 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار 587 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 59 ہزار 824 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 756ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 51 ہزار 345 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 900 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 138 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 397 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 28 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 788 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 242مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 320 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 339مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 605 مریض وفات پا چکے ہیں گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 535 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 122 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
انصاراللہ کی نظر میں صیہونی دفاعی نظام
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے ذرائع نے صیہونی دفاعی نظام کی ناکامی پر
جنوری
دیگر ممالک میں افغانستان کے سفارت خانوں کی غیر یقینی صورتحال
?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:کابل اور افغانستان پر طالبان کے قبضہ کرنےکے ایک ماہ بعد
ستمبر
قطر کو ٹرمپ کی سیکیورٹی کی ضمانت؛ توازن میں تبدیلی یا مبہم عزم!؟
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: مغربی تجزیہ کاروں نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد
اکتوبر
فیس بک کے 3 ماہ میں ایک ارب 30 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے گئے؟
?️ 23 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) فیس بک نے 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران
مارچ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی، مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا
?️ 11 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران بھارتی فوج کی دہشت
مئی
صیہونی غزہ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ کی
مارچ
پاکستان میں سائبر حملوں میں 17 فیصد اضافہ
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے انکشاف کیا
فروری
وٹکوف کی تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا ہوا؟
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف آج وسطی تل
اگست