خورشید شاہ نے کہا ہے کہ واقعہ سعودی عرب میں ہوا، مقدمہ یہاں ہونا درست نہیں

?️

سکھر (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ واقعہ سعودی عرب میں ہوا، مقدمہ یہاں ہونا درست نہیں۔انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں جو مقدمہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔

ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مقدمہ ختم ہونا چاہیے،وزیراعظم شہباز شریف میری بات سنتے ہیں تبھی میں ان سے مخاطب ہوں، وزیرداخلہ بردبار اور سنجیدہ ہیں، انہیں معاملے پر توجہ دینی چاہئیے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ جو قانون کو ہاتھ میں لے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر وفاقی حکومت محتاط بیان دے۔قبل ازیں مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کے ساتھ پیش آئے واقعے کی بناء پر تحریک انصاف قیادت کے خلاف دائر مقدمات کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ، فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل ایڈوکیٹ فیصل فرید اور ایڈوکیٹ علی بخاری کے توسط سے یہ درخواست دائر کی ، اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ اسد خان نے درخواست وصولی کی تصدیق کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے یا پولیس کا کوئی بھی ایکشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے ، کس بنیاد پر مقدمات دائر کیے گئے وجوہات سے آگاہ کیا جائے ، مقدمات میں نامزد افراد کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ، ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کی جائے ، پٹشنرز اور ان کے ساتھیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔

خیال رہے کہ مسجد نبوی ﷺ واقعے کے الزام میں فیصل آباد کے بعد اٹک میں بھی عمران خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، نیا مقدمہ اٹک کے تھانہ ایئرپورٹ میں درج کیا گیا جس میں عمران خان کے ساتھ فواد چوہدری ، قاسم سوری ، مراد سعید ، شیخ رشید اور دیگر کئی افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر فیصل آباد میں بھی تحریک انصاف کے چيئرمین عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گِل، قاسم سوری ، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر سمیت 150 افراد کے خلاف پرچہ کاٹا گیا ہے ، فیصل آباد میں درج کیے گئے مقدمے میں توہینِ مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

کرم: درجنوں اموات کے بعد حکومتی جرگے کی کوششوں سے فریقین 7 روزہ سیز فائر پر آمادہ

?️ 24 نومبر 2024 کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی روز

شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار

?️ 9 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری اور

عرب دنیا کے اہم اخبارات کی سرخیاں: خطے میں ایران کی طاقت کے نئے مرحلے کا آغاز

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:ایران کی خطے میں طاقت کو مضبوط بنانے اور وعدہ صادق

صورتحال تشویشناک، کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک اور

صہیونیوں کے نفسیاتی حالات کی رپورٹ

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں الاقصیٰ طوفان

کورونا:کیسز کی یومیہ شرح میں دن بدن اضافہ

?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)  عالمی وبا کورونا وائرس ملک میں تیزی سے پھیل

امریکہ اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی؛امریکی مطالبات میں اضافہ

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے امریکہ اور یوکرین کے درمیان ہونے والے

حکومت کا بڑا اقدام، مختلف ممالک میں ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

?️ 20 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے برآمدات اور براہ راست غیر ملکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے