مفتاح اسماعیل کا عمران خان کو بڑا چیلنج

?️

کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بڑا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دیکھتا ہوں عمران خان اب کتنے دھرنے دیتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں 2019 کے بعد سستی ترین چینی مل رہی ہے، عمران خان کی وجہ سے ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے نقصان ہو رہاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کہ آج پاکستان میں 2019 کے بعد سستی ترین چینی مل رہی ہے، چینی 70 سے 75 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کی وجہ سے ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے نقصان ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے جو پی ٹی آئی کے وعدے تھے اس حساب سے ڈیزل آج 150روپے مہنگا ہونا چاہیے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آئندہ دنوں دیے جانے والے دھرنوں کے حوالے سے چیلنج بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں دیکھتا ہوں مئی جون کی گرمی میں عمران خان کتنے دن دھرنا دیتے ہیں۔وزير خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرمی میں ان کے کتنے لوگ پگھل جائیں گے، پہلے تو کئی لوگ ان کے ساتھ تھے لیکن اس بار ان کا ساتھ دینے والے لوگوں نے بھی منع کر دیا ہے۔چند روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں، آئی ایم ایف سے کوئی وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں، غریب افراد کو ٹارگٹ سبسڈی دینی ہوگی،آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے، فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اوگرا نے کہا کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے، ڈیزل اور پیٹرول کے اسٹاک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا گیا ہے، اندرون پنجاب  چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور  انتظامیہ  کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے  والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنےوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا

?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی کے نئے

پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواست پر سماعت شروع

?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ‏سپریم کورٹ میں وزارت دفاع کی جانب سے ملک

پاکستان اور چین کے درمیان 32 معاہدوں پر دستخط

?️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ان دنوں چین کے پانچ روزہ دورے

واشنگٹن پہلے اپنے ملک کے مسائل حل کرے:وینیزویلا کے صدر

?️ 16 نومبر 2025واشنگٹن پہلے اپنے ملک کے مسائل حل کرے:وینیزویلا کے صدر وینیزویلا کے

کراچی میں بڑی تعداد کچی آبادی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے:عمران خان 

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرگودھا میں کم قیمت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام شارٹ لسٹ کر لیے، ملک احمد خان

?️ 17 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز

جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر

?️ 24 دسمبر 2025جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر جاپانی

اسرائیل کو بچانے کے بعد، اب بی بی کو بچانا ہوگا: ٹرمپ

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ وہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے