حکومت کا گندم کے ایک اور بحران کے لیے تیار رہنے کا عندیہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کو اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ حکومت کو گندم کے ایک اور بحران کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ رواں سال گندم کی پیداوار ہدف سے 30 لاکھ ٹن کم رہنے کا خدشہ ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ گندم کی پیداوار 2 کروڑ 88 لاکھ ٹن ہدف کے مقابلے میں 2 کروڑ 61 لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے جبکہ گندم کی کھپت کا تخمینہ 3 کروڑ 79 لاکھ لگایا گیا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کے قابل کاشت رقبے میں کمی، پانی اور کھاد کی قلت اور گندم کی امدادی قیمت کے اعلان میں کمی گندم کی پیداوار میں 2 فیصد کمی کی وجہ بنی۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے اور توقع سے قبل گرمی کی لہر بھی دیگر ممکنہ عوامل ہیں جن کے باعث گندم کی پیدوار کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ گندم کی چوری کو روکنے اور گندم کو ذخیرہ کرنے کے لیے گودام تعمیر کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان بدقسمتی سے گندم درآمد کرتا ہے جس کی وجہ غلط فیصلے اور حکمت عملی میں تاخیر ہے۔

انہوں نے آٹے کی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا، ان اقدامات میں فلور ملز کو رعایتی قیمت پر گندم فراہم کرنے کی منظوری، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 400 روپے میں دستیابی کو یقینی بنانا اور خیبر پختونخوا کے لیے 2 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ خیبرپختونخوا میں گندم کی کھپت کا حساب لگائیں اور یقینی بنائیں کہ صوبہ ضرورت سے زیادہ گندم حاصل نہ کرے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب نے خریداری کا 91.66 فیصد ہدف، سندھ نے 49.68 فیصد، بلوچستان نے 15.29 فیصد حاصل کرلیا ہے جبکہ پاکستان ایگریکلچر سپلائز اینڈ اسٹوریج کارپوریشن (پاسکو) نے خریداری کا 100 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔

وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی پچھلی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کے اعلان میں تاخیر کر کے ذخیرہ اندزوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔

انہوں نے پنجاب حکومت کو گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا کہا اور تحفظ خوراک ڈویژن کو قلت پوری کرنے کے لیے گندم کی درآمد کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم نے ملک کو گندم میں خودکفیل بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک طارق بشیر چیمہ، پاسکو کے سینئرعہدیدار اور پنجاب کے چیف سیکریٹری سمیت دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

اردگان خلیج فارس کے ایک اور دورے کنے کے خواہاں

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:آج CNN ترکی نے اطلاع دی ہے کہ ترک صدر رجب

الاحساء اور قطیف انتفاضہ نہیں بجھیں گے: عرب مخالف گروپ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  الاحساء اور قطیف انتفاضہ کی 11 ویں سالگرہ کے موقع

علاقائی تبدیلی کا متحدہ عرب امارات پر بیرونی مداخلت روکنے کے لیے دباؤ

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بین الاقوامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی تبدیلی

گوگل میں نئے فیچرز شامل، اب سوتے ہوئے بھی دیکھے گا

?️ 18 مارچ 2021نیویارک (سچ خبریں)وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل

امریکہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک 

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر قبضے

وزیر خارجہ نے جہانگیر ترین کو بہترین مشورہ دے دیا

?️ 10 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ

حزب اللہ کا صیہونی اڈے میرون پر میزائل حملہ

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کی حمایت میں اور بعلبک پر صیہونی

تہران ریاض تعلقات میں بہتری چین کی سفارتی فتح ہے: سی بی ایس

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے چین میں ایران کے وزیر خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے