وزیر خارجہ نے جہانگیر ترین کو بہترین مشورہ دے دیا

?️

لاہور (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض سینئر رہنما جہانگیر ترین کو مشورہ دتیے ہوئے کہا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو کسی مسئلے تحفظات ہیں تو وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 شوگر ملز کو نوٹس ملے ان میں صرف ایک جہانگیر ترین کی ہے۔اگر جہانگیر ترین کو کوئی تشویش ہے تو وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں۔عمران خان خندہ پیشانی سے جہانگیر ترین کی ہر بات سنیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی ممبر کسی دوسری پارٹی میں نہیں جا رہا میرا ۔
پیپلزپارٹی سے اختلاف ہوا تو میں نے اپنی سیٹ چھوڑی اور استعفی دیا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنماء جہانگیرترین کے عشائیے میں 29 قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی، ان ارکان میں 8 ایم این ایز ، 2 صوبائی وزراء اور 4 صوبائی مشیر بھی شامل تھے، جہانگیر ترین نے ان ارکان کو اعتماد میں لینے کیلئے عشائیہ دیا تھا۔ سینئر رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے عشائیے میں 2 صوبائی وزرا اور 4 صوبائی مشیروں سمیت21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔
جبکہ 8 ارکان قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ عشائیے میں شرکت کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی، سجاد وڑائچ ، سمن نعیم ، افتخار گوندل، عون چودھری، طاہر رندھاوا ، زوار وڑائچ ، نذیر بلوچ ،امین چودھری، خرم لغاری، اسلم بھروانہ ، نذیر چوہان ، آصف مجید ، بلال وڑائچ ،عمر آفتاب شریک ہوئے۔ عشائیے میں صوبائی مشیرعبدالحئی دستی ، امیر محمد خان ، رفاقت گیلانی ، فیصل جبوانہ، صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اور صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے بھی شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

ہالینڈ کی جانب سے اسرائیلی ہتھیاروں کی درآمد میں کمی 

?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کر لی ہے

فلسطینیوں کی جانب سے تل ابیب پر یمنی میزائل حملے کا خیر مقدم 

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی مجاہدین تحریک نے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے

یمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ریاض کو تل ابیب کی انٹیلی جنس مدد

?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل کان نے انکشاف کیا ہے کہ

کیا اسرائیل لبنان پر صرف حزب اللہ کی وجہ سے بمباری کر رہا ہے؟

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:صہیونی تحریک کی لبنان اور دریائے لیتانی پر تاریخی خواہشات، اسرائیلی

بے نظیر بھٹو کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ محسن نقوی

?️ 27 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بے نظیر بھٹو

روس یوکرین تنازعہ کیسے حل ہو سکتا ہے پاکستان نے فارمولا دے دیا۔

?️ 3 مارچ 2022 روس یوکرین تنازعہ کیسے حل ہو سکتا  پاکستان نے فارمولا دے دیا

سعودی عرب کے قریب آئل ٹینکر کو نامعلوم حملے کا نشانہ بنایا گیا

?️ 24 اگست 2026سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ادارے نے سعودی عرب کے ساحلی

امریکہ میں انٹرنیٹ کی نگرانی کیسے کی جاتی ہے؟

?️ 21 دسمبر 2022سچ خبریں:اس وقت امریکی سیاسی رہنماؤں کو ایسے خوف کا سامنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے