?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے مسابقتی ممالک کے ساتھ برآمدی مراعات کے جامع بینچ مارکنگ کی سفارش کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خاص طور پر چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت نے برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر مقرر کیا ہے، جسے 3 سال میں حاصل کیا جائے گا۔
پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ اس قابل ستائش مقصد میں علاقائی طور پر غیر مسابقتی توانائی کی لاگت، زیادہ ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکسوں سے کیش فلو کا بوجھ شامل ہیں۔
پی بی سی کے چیف ایگزیکٹو احسان ملک نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بات کو سن کر کونسل کے ارکان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، لیکن اس سے جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک میں ٹیرف کے مقابلے میں فرق برقرار رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ براعظم افریقہ کے 54 ممالک میں ہماری مارکیٹ تک رسائی اور تجارتی نمائندگی بھارت کے مقابلے میں کم ہے، پی بی سی نے وزارت تجارت کے ساتھ ماضی کے تجارتی معاہدوں سے حاصل کیا گیا سبق شیئر کیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو پی بی سی نے کہا کہ پی بی سی کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ برآمدات پر مبنی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک وسیع معاہدے پر غور کرے، تاہم موجودہ سرمایہ کاری پالیسیاں مارکیٹ کی طلب کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے مقابلے میں اس طرح کی سرمایہ کاری کے حق میں فرق نہیں کرتیں۔
مالیاتی پالیسی اور ٹیکس نظام کے بارے میں احسان ملک نے کہا کہ پی بی سی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے کی حمایت کرتی ہے لیکن یہ سب کاروبار اور سرمایہ کاری کی ترقی کو فروغ دے کر کیا جانا چاہیے، تاکہ اسے برآمدات اور لوکل مینوفیکچرنگ کی طرف راغب کیا جاسکے، باضابطہ بنانے کارپوریٹائزیشن اور کمپنیوں کی لسٹنگ کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور ٹیکس بیس کو وسیع کیا جائے تاکہ ٹیکس سے محروم اور کم ٹیکس والے شعبوں کو شامل کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ بجٹ کی طرح پہلے سے ٹیکسوں پر ٹیکس لگا کر جی ڈی پی کے تناسب میں اضافے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہ کاروبار کی ترقی کی حوصلہ افزائی کے برعکس ہوگی۔
مشہور خبریں۔
2022 کے آخر تک اسرائیل کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا: صیہونی جنرل
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:ایک اعلیٰ صہیونی فوجی عہدہ دار نے لبنانی حزب اللہ کے
جون
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
?️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گواہان
دسمبر
آخری سانس تک شریف خاندان کو نہیں چھوڑوں گا
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر اعظم نے لوگوں کے سوالوں کا جواب
مئی
صیہونی حکومت نے Defense Arrow ہتھیاروں کا تجربہ مکمل کیا
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت جنگ نے اعلان کیا کہ Defense Arrow ہتھیاروں
جنوری
غزہ کے بچوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے قابض حکومت کے محاصرے
مارچ
ہم یمنی حملوں کو روکنے میں ناکام رہے؛صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ویب سائٹ Aurora Israel نے اعتراف کیا ہے کہ
مارچ
نور بخاری کا ڈپریشن سے نکلنے کے لئے مداحوں کو اہم مشورہ
?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ڈپریشن
جولائی
ہمیں یوکرین کی مدد کرنا بند کر دینا چاہیے:بلنکن
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسپن سیکیورٹی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی
جولائی