اتحادی حکومت نے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کر لیے۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)اتحادی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے اور مشکل فیصلے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ گذشتہ رات اتحادی حکومت کے رہنماؤں کے درمیان رابطوں کے نتیجے میں لیا گیا۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سیاسی رہنماؤں میں مشاورت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

وزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اس حوالے سے ‎آئندہ 48 گھنٹوں میں اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا ، جس میں قبل ازوقت انتخابات یامعاشی مسائل کے حل تک اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا الیکشن میں فوری جانے کی تجویز پر رضامند ہے ، ان میں قائد ن لیگ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی چاہتے ہیں کہ سابقہ حکومت کا بوجھ اُٹھانے کی بجائے فوری نئے الیکشن کرائے جائیں تاہم وزیراعظم شہبازشریف معاشی مسائل حل کرنے اور الیکشن مقررہ وقت پرکرانےکے حق میں ہیں ۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے ، لانگ مارچ کی تاریخ کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے غیر ملکی سازش کا جون میں اندازہ ہو گیا تھا تاہم اگست میں یقین ہو گیا کہ کیا چل رہا ہے ، بہت کوشش کی اس سازش کو روکا جائے لیکن بدقسمتی سے غیر ملکی سازش کو نہ روک سکے ، امریکہ نے رجیم چینج کے لیے لوگوں کو ساتھ ملایا ،سازش ان لوگوں کے ذریعے کی گئی جو اپنی کرپشن بچانے کے لیے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار تھے ،لوگوں کو کروڑوں روپے آفر کیے گئے جبکہ میڈیا پر بھی ہماری حکومت کے خلاف ایک منظم مہم چلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کومت کو تب ہٹایا گیا جب جی ڈی پی میں اصافہ 6 فیصد تھا ، پاکستان بہتری کی طرف جا رہا تھا ، ہمارے دور میں کرپشن نہیں ہوئی ، نہ پیسہ باہر گیا ، اب حکومت سے مشکل فیصلے نہیں ہو رہے ، ان کا تجربہ معیشت میں نظر آ گیا، سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی اور ڈالر اوپر پہنچ گیا ، کہتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نیشنل کمیٹی میں ہو ، باہر بیٹھ کر مفرور سزا یافتہ شخص ان کو مشورہ دے رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ بندی محض عارضی وقفہ ہے، جنگ کا اختتام نہیں

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: ممتاز مصری سیاسی تجزیہ کار اور سماجیات دان محمد سید احمد

ایران سے چین تک بائیڈن اور ٹرمپ کی ایک جیسی سیاست

?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے

عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے ہوجاتے ہیں، ماہرہ خان کا پرانی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

?️ 1 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اور ہمایوں سعید کی

ایران امریکہ کشیدگی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں؛ صیہونی حکومت کا دعویٰ

?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران

جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے 190 مسافر بازیاب کرالیے، 30 دہشت گرد ہلاک

?️ 12 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سیکیورٹی

امریکہ میں جھوٹ پکڑنے والی مشین سے پوچھ تاچھ شروع ہونے ہونے پر سکیورٹی ایجنسیوں میں خوف و ہراس

?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سکیورٹی اداروں میں حساس معلومات کے افشاء کے بعد

آرمی چیف کی ایرانی صدر سے ملاقات، دیرینہ تعلقات کو خطرات سے بچانے کیلئے بہتر کوآرڈینیشن پر زور

?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی صدر

اسرائیل کے بلیک اکتوبر پر الجزیرہ کی رپورٹ

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے تقریباً ایک سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے