?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان سے حج 2024 آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی۔میڈیا کے مطابق کراچی سے پی کے176 کےذریعے 179 عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں، دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جب کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تیسری پرواز سے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔
دوسری جانب پی آئی اے کی پرواز پی کے717 لاہور سے آج صبح 10 بج کر 32 منٹ پر 329 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔
روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت پہلی حج پرواز سے سفر کرنے والے مسافروں کا لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔
عازمین کو روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے لیے بنائے گئے خصوصی کاونٹرز تک پہنچایا گیا اور تمام سہولیت مہیا کی گئیں۔
پہلی پرواز پی کے717 لاہور سے مدینہ کے لیے صبح 10بجکر 32 منٹ پر روانہ ہوئی، پہلی حج پرواز سے 329 حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئے۔
دوسری جانب اسلام آباد سے پی کے 713 شام 7 بجکر 10منٹ پر 327 حجاج کے لےکر مدینہ روانہ ہوگی، ملتان سے پی آئی اے کی حج پرواز کل مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔
کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11مئی کو براستہ کراچی مدینہ کے لیے سفر کرے گی، سیالکوٹ سے مدینہ کے لیے پرواز 19مئی کو عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی جب کہ سکھر سے براستہ کراچی حج پرواز جدہ کے لیے27 مئی کو سفر کے لیے اڑان بھرے گی۔
مشہور خبریں۔
89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے گیجٹس دیتے ہیں، سروے
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد
فروری
امریکہ اور یورپ یوکرین کی جڑیں کیے کاٹ رہے ہیں؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ
جولائی
بزدار حکومت ہر محکمہ میں اصلاحات لے کر آئی ہے: فردوس عاشق
?️ 2 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت
اگست
فنانس ایکٹ اور لیبر پالیسی کے خلاف چیمبرز سراپا احتجاج، 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
?️ 11 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2026 اور
جولائی
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں اپنے حملوں کو
اپریل
شائقین کا جوش و خروش پی ایس ایل کی رونق بڑھنے کا سبب بنا
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی
فروری
3 پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں امریکی نوجوان کی وحشیانہ پٹائی
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب امریکہ میں نسل پرستانہ
اگست
اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی مطیع
نومبر