?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اور مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ کو کورونا ویکسین لگوائی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گی ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وفاقی وزیر کو ان اس عمل پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا
طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ کے ایک فرد کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر میں موجود متعدد افراد کو طبی عملہ ویکسین کے ٹیکے لگارہا ہے۔
ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مذکورہ انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا گیا۔سابقہ ماڈل اور ٹیلی ویژن کی میزبان عفت عمر کو بھی انسٹاگرام پر ویڈیو ٹیگ کی گئی۔
تاہم نجی نیوز چینل پر وفاقی وزیر نے اہلخانہ کو کورونا ویکسین کی خوارک دینے کے لیے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کے استعمال سے متعلق الزام کو مسترد کردیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیمیں آزمائشی ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگانے کے لیے ان کے گھر آئیں۔
طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ویڈیو کلپس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔
عفت عمر نے نیوز چینل کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘دوستو! تھوڑا تحمل’۔انٹرنیٹ صارفین اور صحافیوں نے وفاقی وزیر اور عفت عمر پر شدید تنقید کی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میرٹ کو نظر انداز کرکے ویکسین لگوانے پر عفت عمر کے عمل کو ‘شرمناک حرکت’ قرار دی۔انہوں نے کہا کہ یہ جعلی لنڈے کے لبرل صرف گالی گلوچ کرنے تک لبرل ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ انہیں اخلاقیات ہیں نہ ہی کوئی شرم و حیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی باتیں سنو تو لگتا ہے ان سے بڑا کوئی قانون پسند نہیں اور کرتوت ان کے قدر اخلاق سے گرے ہوئے ہیں۔
پروڈیوسر عدیل راجہ نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔عدیل راجہ نے سوال اٹھایا کہ ‘یہ امتیازی سلوک کیوں’۔
ٹی وی کی اینکر ماریہ میمن نے کہا پہلے آپ نے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ویکسین لگانے والوں کی قطار میں شامل ہوئے اور پھر سوشل میڈیا پر گھمنڈ، پاکستان کی شوبز شخصیات کو اپنا استحقاق کا جائزہ لینا چاہیے۔
صحافی مہر تارڑ نے کہا کہ میں چیمہ سے معافی کی توقع کرتی ہوں اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر ایک غیر اخلاقی کام کیا اور پھر جھوٹ بولا کہ وہ ٹرائل شاٹ تھے۔


مشہور خبریں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ
?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرانس کے
جون
1948 کی جنگ کے بعد سے صیہونیوں کے لیے سب سے خطرناک شکست
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی قومی سلامتی کے سابق وزیر نے اعتراف کیا کہ
اکتوبر
گولانی بریگیڈ کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: 1948 میں صیہونی حکومت قیام کے آغاز سے ہی گولانی
جنوری
اپیل میں کیس دوبارہ سنا جاتا ہے، سوال یہ ہے نظرثانی کس بنیاد پر ہونی چاہیے، چیف جسٹس
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب انتخابات اور ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے
جون
اسرائیل صحافیوں کا بدترین دشمن ہے: رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ
دسمبر
مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات، مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال
?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ
نومبر
ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 38 افراد جاں بحق، 29 زخمی
?️ 21 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ضلع کرم میں مسافر
نومبر
ابوعبیدہ: صہیونی رژیم کی مزاحمتی محاذوں کو تقسیم کرنے کی کوشش ناکام ہے
?️ 19 جون 2026سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے عسکری ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ
جون