پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا مستقبل روشن ہے ، اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور ماہرین افراد پر زور دیا ہے کہ وہ ہمدردی کے ساتھ ضرورت مندوں اور مستحق افراد کے لئے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنے عظیم پیشہ اور علم سے وابستہ رہیں،پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا مستقبل روشن ہے۔

ایچ بی ایس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے کانووکیشن کی تقریب سے ہفتہ کو خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں پیشہ ور افراد کو مستحق اور نادار افراد کی ضروریات کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور اسلام کی بتائی گئی دوسروں کی بہتری کی کوششوں کے اعلیٰ اقدار کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جس میں صحت کے شعبے میں کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ طبی شعبہ سے وابستہ افراد مل کر پاکستان کو دنیا میں ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کا مقام دلا سکتے ہیں کیونکہ ہمارے وطن میں بے پناہ صلاحیت ہے اور ہماری قوم تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بھر پور صلاحیتوں کی حامل ہے۔ انہوں نے حوالہ دیا کہ جب ہم نے حکومت بنائی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا لیکن معاشی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے۔

نائب وزیراعظم نے G20 کا رکن بننے کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حالات پلٹ رہے ہیں اور پاکستان اقوام عالم کے درمیان تنہائی کا شکار نہیں ہے جیسا کہ بعض ناقدین دعویٰ کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصور کے مطابق ملک کو معاشی خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک کمیٹی میڈیکل سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے، یہ کمیٹی ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی طلب اور رسد کا جائزہ لے گی، معیاری تعلیم کو یقینی بنائے گی اور وزیراعظم کو پالیسی اقدامات تجویز کرے گی۔ انہوں نے طبی تعلیم کی فراہمی میں نجی شعبے کے تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے مستقبل کے چیلنجز کے لیے نوجوان ذہنوں کی تشکیل کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ نئی نسل کو ہنر مند کے لیے ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔

نائب وزیراعظم نے نئے میڈیکل گریجویٹس کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور انہیں یاد دہانی کرائی کہ وہ چیلنجوں اور مواقع سے بھرے زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ اسلامی تعلیمات کے تحت ‘ایک جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہی’ کے مطابق میڈیکل کے طلبہ نے ایک عظیم فرض اور پیشہ کا انتخاب کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

گورنر نےخیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ دے دی

?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبے میں عام انتخابات

اگلی عرب سربراہی کانفرنس تنازعات کے خاتمے کا آغاز

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:آئندہ عرب سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے الجزائر کی

ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کے بعد عمران خان کی فوری رہائی کے امکانات معدوم

?️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان

غزہ میں ناکامی مغربی کنارے پر حملے کا باعث بنی

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: پیر کے روز اپنے اداریے میں ہاریٹز نے مزید کہا کہ

وسطی ایشیا کے اسٹریٹجک معدی وسائل پر امریکہ اور چین میں مقابلہ، معدنی وسائل کے لیے واشنگٹن کی نئی دوڑ

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکہ وسطی ایشیا کے اہم معدنی وسائل تک رسائی حاصل کرکے

گذشتہ 5 سالوں میں مغربی کنارے کے خلاف صیہونی حملوں کا ریکارڈ  

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران ویسٹ بینک

یمن نے سعودی بینکوں سے کیا مطالبہ کیا؟

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کی حکومت نے سعودی عرب سے کہا کہ وہ یمنی

مأرب کی آزادی سعودی اتحاد کی سب سے خوفناک شکست ہوگی؛فرانسیسی اخبار

?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فرانسیسی اخبار نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے