?️
سچ خبریں: حزب اللہ کی طرف سے غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر اور مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع علاقوں پر مارٹر حملے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک کا بڑا اور حیران کن آپریشن طوفان الاقصی کل بروز ہفتہ شروع ہوا اور علاقے کے متعدد ماہرین اور صہیونی میڈیا کے اعتراف کے مطابق یہ آپریشن کامیاب ہے،اس حکومت کی ایک بڑی انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی ناکامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پاکستان نے سراہا
اس کے جواب میں صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے بعد آج بروز اتوار حزب اللہ نے صیہونی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی۔
درایں اثنا حماس کی عسکری ونگ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے اندر فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہونے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس لڑائی میں صہیونی فوج نے مجلان خصوصی یونٹ کے نائب کمانڈر حان برخام کی ہلاکت کا اعلان کیا۔
صہیونی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں ناحال بریگیڈ کا کمانڈر، ایک بٹالین کا کمانڈر، میگیلان یونٹ کا ڈپٹی کمانڈر، ایک اور فوجی کمپنی کا کمانڈر نیز ایک پلاٹون کا کمانڈر شامل ہیں۔
درایں اثنا صیہونی جاسوس ڈرون نے لبنان میں واقع شعبا کے میدانوں نیز العرقوب اور حاسبا کے علاقوں کی فضائی حدود میں پروازیں کیں، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو زبدین کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جو شعبا کے میدانوں کے اندر واقع ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطین سے صیہونیوں کی طرف بڑھنے والا طوفان
المیادین نے لکھا ہے کہ حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے بڑی تعداد میں مارٹر اور راکٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے اور ان میں براہ راست صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔


مشہور خبریں۔
جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد غزہ حکومت کی شہریوں کے لیے ہدایات
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے صہیونی فریب
اکتوبر
کراچی میں اومیکرون کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 7 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم نے جہاں
جنوری
فلسطینیوں کی آواز دبانے پر انسٹاگرام میں اہم تبدیلیاں
?️ 1 جون 2021نیویارک (سچ خبریں)فلسطینی کی آواز دبانے اور فلسطینی عوام کے حق میں
جون
یمن کے امریکی طیارہ بردار جہاز پر اور اسرائیلی علاقوں پر حملے
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکی
جنوری
سپریم کورٹ نے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک
مئی
ریاض اجلاس سے قبل شام کی عرب لیگ میں واپسی کا امکان
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 19 مئی کو
مئی
اقوام متحدہ کے نام سے اسرائیلی انٹیلی جنس کارگو کی صومالیہ منتقلی
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی
جولائی
غزہ کی بحالی کی نگرانی کے لیے امریکی قیادت میں نیا کمانڈ سینٹر جلد فعال ہوگا
?️ 18 اکتوبر 2025غزہ کی بحالی کی نگرانی کے لیے امریکی قیادت میں نیا کمانڈ
اکتوبر