?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں موجود تنازعات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی ایشیاء میں تنازعات کے حل کے حوالے سے 8 اہم نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاء پیسفک کو مضبوط بنانے کے لیے جنوبی ایشیاء کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جنوبی ایشیاء میں دو اہم جوہری طاقتیں پاکستان اور بھارت موجود ہیں جن کے درمیان مسئلہ کشمیر اب تک حل طلب ہے، تنازعات قابو سے باہر ہونے سے نا صرف علاقائی بلکہ عالمی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ ہمیں ادارہ جاتی پروٹوکول، ہاٹ لائنز کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، پائیدار کرائسس مینجمنٹ کے لیے باہمی برداشت، واضح ریڈ لائنز اور مساوی رویہ ناگزیر ہے، جب تک فریقین کو برابری کا درجہ نہیں دیا جاتا، کوئی بھی سٹریٹجک فریم ورک مؤثر ثابت نہیں ہو سکتا، ایڈہاک اقدامات ناکافی ہیں، خطے کو ایسے ادارہ جاتی پروٹوکولز، فعال ہاٹ لائنز، کشیدگی میں کمی کے لیے طے شدہ طریقہ کار اور مشترکہ کرائسس مینجمنٹ مشقوں کی ضرورت ہے، غلط فہمیاں اور گمراہ کن معلومات کشیدگی کو ہوا دیتی ہیں، اس لیے سٹریٹجک کمیونیکیشن کو بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ہم 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ رہے ہیں، اس وقت کچھ نہیں ہو رہا، حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں گئے تاہم یہ بہت ہی خطرناک صورتحال تھی، کسی بھی وقت سٹرٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کر سکتے کیوں کہ تناؤ ابھی موجود ہے اور تناؤ میں ردعمل مختلف ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال متنازع علاقوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ پورے بھارت اور پورے پاکستان تک پھیلے گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تصادم نے دو جوہری طاقتوں کے درمیان حدود کو کم کر دیا ہے، بین الاقوامی برادری کے مداخلت کیلئے وقت کی مہلت اب بہت کم رہ گئی ہے، یہ مسائل صرف بات چیت اور مشاورت سے ہی حل ہو سکتے ہیں، ان مسائل کو میدان جنگ میں حل نہیں کیا جا سکتا۔
مشہور خبریں۔
داعش کا نیا سرغنہ مقرر
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: آج ایک سیکیورٹی ذریعے نے السماریہ نیوز ویب سائٹ
جولائی
افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار الیکشن کے ایک روز بعد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
?️ 23 مارچ 2021کانگو (سچ خبریں) افریقی ملک کانگو کے اہم صدارتی امیدوار گائبریس پارفیٹ
مارچ
سوراب، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بینک اور انتظامی افسر کی رہائش گاہ پر حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہید
?️ 31 مئی 2025سوراب: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے میں سوراب میں فتنہ الہندوستان کے
مئی
بن سلمان تخت بادشاہی پر بیٹھنے کے لیے بے تاب
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 42 ویں سربراہی
دسمبر
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کاسینئر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ، وفاقی حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو فیڈریشن کمزور ہو گی
?️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب
ستمبر
جنرل سلیمانی کے قتل پر مغربی عہدہ داروں کا رد عمل
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:شہید جنرل قاسم سلیمانی جو مغربی ایشیا میں اپنے اثر و
جنوری
کیا صیہونی دوبارہ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب غزہ
دسمبر
کیا بحیرہ احمر میں 1956 کا منظر نامہ دہرایا جانے والا ہے؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ اور انگلستان کے یمن پر حملے کو زیادہ
جنوری