?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے جس میں بھارت سے سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر اوراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں بھارت سے سیز فائر کے بعد کی صورتحال اور بھارت کی طرف سے مسلسل جارحیت کی دھمکیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر کو اپنے غیر ملکی دوروں پر اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےجنگی میدان میں اس صدی کی نئی تاریخ قائم کی، پاکستان پُر امن ملک ہے، ہم بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، دوبارہ جنگ مسلط کی گئی توپہلےسےزیادہ اور بڑےسرپرائز دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دنیا پاکستان کی جنگی مہارت کی معترف ہوگئی، عالمی سطح پرپاکستان کے مؤقف کی حمایت ہی اصل میں ہماری جیت ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان چین، ترکیہ، آذربائجان دوستی ایک نئے باب کا آغاز ہے، سفارتی وفد بھارت کے جھوٹ کے جواب میں دنیا کے سامنے اپنا موقف رکھے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو محدود کردیا تھا جبکہ بھارت میں موجود پاکستانی کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے علاج کی غرض سے جانے والے بچوں سمیت تمام پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے سے صرف ایک قدم پیچھے
?️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے
جون
شیعہ جماعتوں کی وزارت عظمیٰ کی نامزدگی حتمی شکل دینے کی کوشش
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے
مارچ
شہید قاسم سلیمانی کا خواب پورا ہونے والا ہے
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کی بچوں کو مارنے والی حکومت کو غزہ جنگ کے
جون
جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا تسلسل؛ تل ابیب کے جنوبی لبنان پر شدید حملے
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں: خبری ذرائع نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے شدید
مئی
لوگ سمجھتے ہیں مجھے والدین کی وجہ سے اداکاری کے مواقع ملے، احسن افضل خان
?️ 20 مارچ 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول اداکاروں جان ریمبو اور صاحبہ
مارچ
امارات اسرائیلی فضائی محاصرے کے ازالے کی کوشش میں
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” کی ایک رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب
مئی
سینیٹ اجلاس: وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی
?️ 17 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں
جنوری
انتظار پنجوتھا کی مبینہ گمشدگی، عدالت نے وزارتِ داخلہ ودفاع سے رپورٹ طلب کرلی
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے
اکتوبر