تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں: وزیر اعلی پنجاب

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں معاونت کر کے اپنے تعلق کو نبھایا  ان خیالات کا اظہار  انہوں نے سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں کی اور ان کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سعودی عرب کےسفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات دبئی ایکسپو میں باہمی تجارت کے فروغ کے لیےایم او یو سائن کرنے پر اتفاق کیا گیا، عثمان بزدار نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں زیرواین او سی کی پالیسی لارہے ہیں ، پنجاب میں بزنس کوفرینڈلی اور رسک فری بنا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کےلیےسی ایم آفس میں خصوصی ڈیسک بنارہے ہیں ، سعودی عرب نےہر مشکل گھڑی میں معاونت کر کے تعلق نبھایا، پاکستان او رسعودی عرب کےعوام اسلامی اخوت میں بندھے ہیں ، تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں۔سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوسعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شکریےکے ساتھ دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی۔

سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول پرحکومت کوسراہتے ہوئے کہا پاکستان کےلوگ محبت کرنے والے اور منفرد ہیں ، پاکستان ہر نعمت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بیرون ملک سےسیاحوں کےآنے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی نفسیاتی فوج پر ایک ٹریلین کا خرچ 

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو

وزیر اعظم سے روسی صدرکا ٹیلیفونک رابطہ، دورۂ پاکستان کی دعوت

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر

چیئرمین سینیٹ سے تاجک صدر کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پر اتفاق

?️ 3 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور تاجکستان کےصدر کے

روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ

سوڈان کے سرحدی مثلث میں ایک اہم علاقے کی آزادی

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: سوڈان کی تیز رفتار ردعمل کی افواج نے گزشتہ ماہ افریقہ

PDM کے نئے اعلانات کا مقصد سیاسی ماحول کو گرم رکھنا ہے

?️ 15 فروری 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے گورنر چودھری سرور کے مطابق اپوزیشن ناکام

نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے نہیں رکیں گے

?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کی رات صیہونیوں کے وسیع احتجاج کے باوجود، اس حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے