?️
اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی تھی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو جمعہ کے روزآرٹیکل 63 اے کے تحت ڈی سیٹ کیا تھا.
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز منظور کرتے ہوئے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا جو ثابت ہو گیا پنجاب اسمبلی کے نااہل قرار دیئے گئے اراکین میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم، پی پی 288 ڈی جی خان 2 سے محسن عطا خان کھوسہ، پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 83 خوشاب 2 سے ملک غلام رسول اور پی پی 90 بھکر 2 سے سعید اکبر خان نوانی شامل ہیں.
نااہل قرار دیئے گئے صوبائی اراکین میں پی پی97 فیصل آباد ایک سے محمد اجمل، پی پی 125 جھنگ 2 سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 127 جھنگ 4 سے مہر محمد اسلم، پی پی 140 شیخوپورہ 6 سے میاں خالد محمود، پی پی 202 ساہیوال 7 سے ملک نعمان لنگڑیال، پی پی 158 لاہور سے عبدالعلیم خان، پی پی 224 لودھراں ایک سے زوار حسین وڑائچ، پی پی 228 لودھراں 5 سے نذیر احمد خان اور پی پی 237 بہاولنگر ایک فدا حسین‘پی پی 282 لیہ سے محمد طاہر، پی پی 273 مظفر گڑھ سے محمد سبطین رضا، مخصوص نشست پی پی 322 سے عائشہ نواز، مخصوص نشست پی پی327 سے ساجدہ یوسف، مخصوص نشست پی پی 364 سے ہارون عمران گل، مخصوص نشست پی پی 311 سے عظمیٰ کاردار، پی پی 167 لاہور سے نذیر احمد چوہان، پی پی 170 سے محمد امین ذوالقرنین، پی پی 272 سے زہرا بتول، پی پی 168 سے ملک اسد علی، پی پی 356 سے اعجاز مہیش شامل ہیں.
مشہور خبریں۔
بائیڈن نے جنوری میں 42 ملین ڈالر کے عطیات جمع کئے
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن کی مہم اور ڈیموکریٹک پارٹی نے نومبر میں ممکنہ
فروری
فیکٹ چیک: پہلگام واقعے سے متعلق ہانیہ عامر کی وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔
?️ 2 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے واضح کیا ہے کہ
مئی
حکومت نے سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کی اجازت دے دی
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی و سی)
اگست
صہیونیوں کی یہودی ایجنسی کے دفتر کو ماسکو سے تل ابیب منتقل کرنے کی خفیہ کوشش
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: یروشلم پوسٹ اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے انکشاف
جولائی
عراقی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: لاکھوں عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر فلسطینی
اکتوبر
سعودی ولی عہد نے انصاراللہ کے خلاف دیا گیا بیان واپس لیتے ہوئے حوثیوں کو اہم پیش کش کردی
?️ 30 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انصاراللہ کے
اپریل
یمن صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی مسلح فوج نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے
دسمبر
یورپی یونین کا اخلاقی طور پر دیوالیہ
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے X سوشل نیٹ
اکتوبر