وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

?️

لاہور (سچ خبریں)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وزیر اعلی حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد امیربھٹی نے وزیراعلی پنجاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے25 مئی کو ایک ہی نوعیت کی دیگر درخواستوں کیساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے شہری منیراحمد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق پہلے ہی ایسی درخواست دائرکرچکے ہیں جبکہ اراکین اسمبلی بھی اس مسئلے پر درخواست دائر کر چکے ہیں۔ وکیل اظہر صدیق نے جواب دیا کہ مشتاق موہل کی درخواست بھی قابل سماعت قراردی گئی ہے جس پرعدالت نے کہا کہ اب ایسا تو نہیں ہے کہ پورے پنجاب کو اجازت دے دی جائے کہ ایک ہی ایشو پر درخواستیں دائرکریں۔

دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹر طیب جان کے بولنے کی کوشش پراظہر صدیق ایڈووکیٹ برہم ہوگئے اورسرکاری وکیل سے کہا کہ آپ عدالت سے بات کریں۔ چیف جسٹس محمد امیربھٹی نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ اظہرصاحب آپ عدالت سے بات کریں۔ آپ کو آج ایک ادب کی بات بتاتا ہوں، جب بھی ایسا ہو توآپ عدالت کے علم میں لائیں۔ چیف جسٹس نے سرکاری وکیل پر بھی اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ آپ ابھی جونئیرہیں آپ کو ویسے بھی اپنے بڑے کا احترام کرنا چاہئے۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ وزیراعلی نے تقررو تبادلے بھی کیے ہیں ان پر بھی نوٹس کر دیں جس پر عدالت نے کہا کہ سب سیاسی جماعتوں کے دور نکال کر دیکھیں جو بھی آتا ہے کیا تو تقررو تبادلے نہیں کرتا؟ وکیل نے جواب دیا کہ پنجاب میں کابینہ نہیں اس کے باوجود تبادلے کیے جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ آپ اگلی تاریخ پر بتائیں کہ صوبائی حکومت کہتے کس کو ہیں۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عدالت اس درخواست پر نوٹس جاری کر دے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ آج آپ کو ایک اورعلم کی بات بتاتا ہوں، جب عدالت کسی درخواست کو سماعت کیلئے منظورکر لے تو اس کا مطلب نوٹس ہی ہوتا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں ایک آدمی کی آمریت؛ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا مطالعہ

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں ملک

غزہ قحط کے پانچویں مرحلے میں داخل؛ بھوکے لوگوں کی جسمانی حالت خراب 

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: محمد ابو عفش نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی

تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وزرا کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر

مافیا طرز کی سفارت کاری

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے

حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں: شہریار آفریدی

?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چئیر

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، پہلی بار انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

?️ 9 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار

حزب اللہ اور لبنانی فوج کے اعلیٰ حکام کی ملاقات

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: المنار نیٹ ورک نے حزب اللہ کے رابطہ اور مواصلاتی یونٹ

امریکہ اور چین کے تعلقات ایک نازک موڑ پر ہیں:چین

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے