?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر پر 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں، شہداء نے 13 جولائی 1931ء کو ڈوگرہ راج کے ظلم کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کشمیری جس جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے، ان شہداء کی قربانیوں نے کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی، کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر اور غاصبانہ تسلط کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی جرات، حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے غیرقانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کو عسکری قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ وادی میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیاں معمول بن چکی ہیں، آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
گوگل اور ایمازون کے خلاف مظاہرہ
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونیوں کو ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی وجہ سے امریکہ میں گوگل
ستمبر
چینی میزائل میں مریکی پاور سسٹم کو غیر فعال کر نے کی صلاحیت
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایک تجزیاتی ویب سائٹ نے حال ہی میں ایک چینی
اکتوبر
شفاف الیکشن کیلئے ووٹنگ مشین کا استعمال چاہتے ہیں
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
ستمبر
شام میں امریکی و مغربی مفادات کا حامل چیک جمہوریہ کا سفارتخانہ دوبارہ بحال
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے مفادات کا نگہبان
جنوری
شام کے عبوری آئین پر الجولانی کے دستخط
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے متنازعہ رہنما ابو محمد الجولانی نے نیا آئینی
مارچ
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، ترسیلی کمپنیوں کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کی اجازت
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ
اکتوبر
امریکہ کا مائک
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے شمالی کوریا کے رہنما
ستمبر
نون لیگ قومی اداروں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے: فردوس عاشق
?️ 14 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نون لیگ قومی
مارچ