پنجاب؛ گندم کے کاشتکاروں کیلئے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کی سپورٹ اور پیداوار میں اضافے کے لیے جامع پروگرام ترتیب دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی اور کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے، اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ کے مطابق پنجاب میں بہتر پیداوار کے لیے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے، پچھلے 2 ماہ میں کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، جبکہ کسان کارڈ کے ذریعے 50 ارب روپے کے بلاسود قرض فراہم کیے گئے۔

گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 13 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، کسان کارڈ پراجیکٹ کی بدولت کھاد، بالخصوص ڈی اے پی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، ان کے مطابق پنجاب کے کاشتکاروں کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی سپورٹ حاصل ہے۔

مشہور خبریں۔

عالمی ادارہ نباتات سے کپڑا بنانے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار

?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلوبل انوائرمنٹ فیسیلٹی (جی ای ایف) کی گورننگ باڈی

اسرائیلی وزیر جنگ کو قیدیوں کی تفصیلات جاننے کی اجازت نہیں

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم

حزب اللہ صیہونیوں کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حالیہ دنوں کی کاروائیوں میں حزب اللہ

ہم نے یوکرین اور روس پر اچھی پیش رفت کی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ

صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

تباہ ہوتی ایک نسل

?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی وابستہ ایجنسی آنروا نے غزہ میں بچوں

عمران خان نے سعودی عرب سے آتے ہی اجلاس طلب کر لیا

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا کامیاب

امریکہ ایران کے آگے جھکنے پر مجبور

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے