بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عسکری قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر پر 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں، شہداء نے 13 جولائی 1931ء کو ڈوگرہ راج کے ظلم کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کشمیری جس جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے، ان شہداء کی قربانیوں نے کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی، کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر اور غاصبانہ تسلط کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی جرات، حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے غیرقانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کو عسکری قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ وادی میں ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیاں معمول بن چکی ہیں، آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

آرمی ایکٹ کی شق کالعدم قرار دی تو کلبھوشن کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکے گا، جسٹس محمد علی مظہر

?️ 31 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی

تاریخ کی بد قسمتی؛ معاہدہ توڑنے میں امریکہ کا ریکارڈ

?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کو بین الاقوامی معاہدوں سے دستبردار ہونے یا معاہدوں

شلپا شیٹی کاصحت مند زندگی گزارنے کیلئے کیا مشورہ ہے؟

?️ 16 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے فوٹواینڈ ویڈیو

ترک صدر کا دمشق کا دورہ؛ تاریخی مسجد اموی میں حاضری اور الجولانی سے ممکنہ ملاقات

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک

تونس کی قوم کی فلسطینی قیدیوں سے یکجہتی کا اعلان

?️ 19 اپریل 2026سچ خبریں: تونس کے شہریوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید

تائیوان اور چینی جنگی جہازوں آمنے سامنے

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:    آبنائے تائیوان میں چین اور تائیوان کے درمیان بحری

پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع

?️ 30 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے