?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کے خلاف پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کےخلاف وحشیانہ بےدخلی مہم کاآغازتشویشناک ہے دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر سخت تشویش ہے۔۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پروحشیانہ تشدد پر پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے آسام میں مسلمانوں پرتشدد پر احتجاج کیا گیا۔دفترخارجہ نے کہا بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کونشانہ بنانےپرتشویش ہے اور مسلمانوں کےخلاف وحشیانہ بےدخلی مہم کا آغاز تشویشناک ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح شخص کو قتل کیا گیا اور بعد ازاں سیکیورٹی فورسز کی موجودگی میں متعدد افراد نے لاش کی بے حرمتی کی، نہتے شخص کے قتل اور لاش کی بے حرمتی کی ویڈیو ناقابل یقین حد تک دھچکا ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی تازه مثال ہے۔ بھارت یہ جان لے کہ وہ ریاستی ظلم و جبر سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔


مشہور خبریں۔
ایک سال میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوج کے اہم ترین کمانڈر
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی کی لڑائی میں اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی
اکتوبر
امریکہ دنیا کے لیے سب سے بڑا ایٹمی خطرہ
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: چینی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ ژیاوانگ نے الزام لگایا
اگست
میں پاکستانی قوم کو با عزت قوم بنانا چاہتا ہوں
?️ 19 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر جلسے سے خطاب
جولائی
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس کا افتتاح کیا
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں رحمتہ اللعالمین اسکالر شپس پروگرام
اپریل
امریکہ کا روس کے خلاف تباہ کن پابندیاں لگانے کا اعلان
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ناتو میں سفیر "میٹھیو وٹیکر” نے نیوز میکس
اگست
بھاگتے بھاگتے، امریکا کی افغانستان میں نئی خانہ جنگی بھڑکانے کی ناپاک سازش
?️ 29 اپریل 2021(سچ خبریں) امریکا اگرچہ افغانستان سے ظاہری طور پر شکست کھاکر بھاگنے
اپریل
حکمران جماعت آج پاور شو کرنے کے لیے تیار
?️ 27 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آج اتوار کو اسلام آباد میں حکومت سیاسی پاور شوز
مارچ
سعودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں ابتری کے آثار
?️ 2 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی لیکس بادشاہت اور یونان کے درمیان تعلقات کی ترقی
نومبر