?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آنیوالی نسلوں کو پانی پر جنگوں پر مجبور کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کے برخلاف پاکستان کے 24 کروڑ افراد کے پانی کے حق پر حملہ کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کا موقف تھا مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے، اب امریکی صدر نے کہا کشمیر عالمی تنازع ہے، 5 دن کی جنگ کا نتیجہ ہے کہ اب بھارتی بھی کہتے ہیں کشمیر دوطرفہ تنازع ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے ہزاروں مسائل ہوں گے لیکن مذاکرات سے انکار پر مسائل رہیں گے، اگر بھارت بات ہی نہیں کرے گا تو مسئلے کیسے حل ہوں گے؟۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلگام واقعہ میں پاکستان کا بالکل کوئی کردار نہیں، پاکستان نے بھارت کو غیر جانبدارانہ عالمی انکوائری کی پیشکش کی، بھارت نے پہلگام واقعہ پر غیرجانبدار انکوائری سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں اگلی بار جنگ ہوئی تو ٹرمپ کے پاس مداخلت کر کے رکوانے کا وقت نہیں ہوگا، بھارت پاکستان میں کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو سپورٹ کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے اراکینِ یورپی پارلیمنٹ کے مذمتی خط کا خیرمقدم کیا
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط
جولائی
کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی
جنوری
بھارت میں ایک اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک حادثہ، متعدد افراد جل کر ہلاک ہوگئے
?️ 2 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس کی وجہ
مئی
سینیٹ الیکشن؛ رانا ثناءاللہ اور سلمی اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور
?️ 23 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لئے وزیراعظم کے
اگست
مزاحمت کے محور کی اہم پیشرفت
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: تل ابیب کے مرکز میں یمنی مسلح فوج کے کل کے
جولائی
شام اور ترکی میں زلزلے کے متاثرین کے لیے برطانیہ کی نفرت انگیز امداد
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کو شدید
فروری
بحرین انسانی حقوق کا قبرستان بن چکا ہے:الوفاق
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:جمعیت اسلامی الوفاق نے اعلان کیا کہ بحرین انسانی حقوق کا
مارچ
امریکی وزیر دفاع نے چین کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر پر دعوے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا
?️ 28 جولائی 2021سنگاپور (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے چین کی جانب
جولائی