بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ کارروائیاں کے دوران ہرنائی اور بسیمہ میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، صدر ، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پہلی کارروائی ضلع ہرنائی میں کی گئی جہاں پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، انٹیلی جنس بنیاد پر دوسری کارروائی بسیمہ میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر آپریشن کیا۔ جھڑپ کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تین دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان کے مطابق دونوں کارروائیوں میں دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے جبکہ عزم استحکام مہم کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

صدر مملکت آصف زرداری۔۔وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر نے کہا یہ کارروائی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظہر ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد  صدرِ مملکت عارف

First-ever auction of AI-created artwork set for Christie’s gavel

?️ 14 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

صیہونی وزارتوں کی تمام ویب سائٹوں میں وسیع پیمانے پر خلل

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی وزارتوں

اسرائیل ایک خطرناک بحران کا شکار: صیہونی حکومت

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی انتہائی کابینہ کے قیام کے بعد صہیونی معاشرے

مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی لہر جاری ؛ 20 سے زائد فلسطینی گرفتار

?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی

کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کو دو سال مکمل، مسلمانوں کی حمایت میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

?️ 14 مارچ 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں)  نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں

افغانستان اور پاکستان کے درمیان امریکی بغاوت؛ شہید نصراللہ کی پیشین گوئی کیا تھی؟

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اکتوبر 2025 میں، پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر خطرناک کشیدگی

وزیراعظم کی تاجکستان، بیلا روس، کرغزستان، ترکمانستان، قازقستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے ایس سی او 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے