وزیراعظم کی تاجکستان، بیلا روس، کرغزستان، ترکمانستان، قازقستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف سے ایس سی او  کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان، بیلاروس، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں قریبی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم سے تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ نے دوطرفہ ملاقات کی، ملاقات میں شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے سالانہ اجلاس میں تاجکستان کی فعال اور تعمیری شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بطور برادر ممالک اور علاقائی شراکت دار، پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں قریبی اور باہمی فائدہ مند تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچاتے ہوئے قاہر رسول زادہ نے کہا کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے جس سے مستفید ہونے کے لیے تاجکستان، پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

اس کے علاوہ بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولو و چینکو سے ملاقات میں وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، زرعی مشینری، مشترکہ طور پر ٹریکٹرز کی تیاری اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی اور ’شنگھائی اسپرٹ‘ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، زرعی مشینری، مشترکہ طور پر ٹریکٹرز کی تیاری اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

رومن گولوو چینکو نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم سے جمہوریہ کرغزستان کی وزرا کابینہ کے چیئرمین اکیل بیک جاپاروف نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے جمہوریہ کرغزستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں تجارت، سرمایہ کاری، عوامی و علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف سے ترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ امور راشد میریدوف کی ملاقات میں وزیراعظم نے دوطرفہ تعاون کی مکمل استعداد بالخصوص تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے ترکمانستان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دونوں فریقین کی طرف سے دوطرفہ تعاون کی مکمل استعداد بالخصوص تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے جمہوریہ قازقستان کے وزیر اعظم اولزہاس بیکوتینوونے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اصولوں اور مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے تنظیم کے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے اور علاقائی روابط اور سلامتی کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم پاکستان نے دو طرفہ شراکت داری کے ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے باقاعدہ اور اعلیٰ سطح کے رابطوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے زراعت اور تجارت کے مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس جلد از جلد بلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

قازقستان کے وزیر اعظم نے علاقائی روابط، تجارت اور ترقی کو بڑھانے کے لیے قازقستان کے بطور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن اور دو طرفہ طور پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قازقستان، پاکستان کو جنوبی ایشیا میں ایک بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔

ملاقات کرنے والے رہنماؤں نے ایس سی او کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور وفود کے پرتپاک استقبال، بہترین انتظامات اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

بھارت کیخلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔

ترکی کی ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ کا انتقال

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی ایک ویب سائٹ نے 2016 کی ترکی کی

صیہونی انتخابات؛خونی ووٹوں سے جنگ تک،کارٹون

?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:عرب ذرائع ابلاغ نے کارٹونز کی زبان میں صیہونی حکومت کی

چینی ہیکرز نے کئی معروف امریکی قانونی فرموں میں دراندازی کی: اف بی آئی کا الزام

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن میں واقع ایف بی آئی کے دفتر نے متعدد امریکی

صیہونی حکومت پر ایران کے حملے سے پاکستانی عوام خوش

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملے کی وجہ سے دنیا

ترکی اور اسرائیل کا شام میں فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے معاہدہ

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکیہ

مغربی کنارے میں صہیونیوں کا خواب پورا نہیں ہوگا: حماس

?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے شمالی مغربی کنارے پر قابض فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے