بلوچستان اسمبلی نے حکومت کے فیصلے کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی

qais

🗓️

کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر بلوچستان سمیت صوبوں میں معدنی وسائل کی تلاش کے لیے کمپنیوں کو 6 بلاکس مختص کیے تھے جو آئین کی خلاف ورزی ہے

بلوچستان اسمبلی نے صوبے کو اعتماد میں لیے بغیر سرکاری تیل اور گیس کمپنیوں کو دیئے گئے پیٹرولیم ایکسپلوریشن بلاکس کی تفصیلات جاننے کے لیے ایک خصوصی تکنیکی کمیٹی تشکیل دی۔

انہوں نے کہا کہ تین بڑی کمپنیوں کو بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے لائسنس دیئے گئے، یہ کمپنیاں اربوں روپے کھوج کے کام پر خرچ کریں گی جبکہ اس بڑی سرمایہ کاری میں سے صوبے کو صرف 30 ہزار ڈالر ملیں گے۔

ثنا بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ ایک کمپنی بلوچستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی تاہم تلاش کا لائسنس جاری کرنے سے قبل صوبائی حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے دعوٰیٰ کیا کہ کوہلو اور قلات میں تیل اور گیس کے ذخائر پہلے ہی دریافت ہوچکے ہیں لیکن کسی کو بھی ان علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرے کہ وہ ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات فراہم کرے جو بلوچستان میں کام کریں گی۔

بی این پی (مینگل) کے قانون ساز نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو بھی اس سلسلے میں وضاحت جاری کرنی چاہیے اور ایوان میں نمائندگی رکھنے والے فریقین کے اراکین پر مشتمل ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔

وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مچھ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، تاہم اس سلسلے میں علاقے کے کسی نمائندے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں ہر پارٹی کے ایک رکن کو شامل کیا جانا چاہیے۔

سابق وزیر اعلیٰ اور حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ یہ ایک آئینی مسئلہ ہے اور آئین نے ‘ہمارے حقوق کو یقینی بنایا ہے اور کوئی بھی ہمیں ان حقوق سے محروم نہیں کرسکتا’۔انہوں نے اس معاملے پر غور کرنے کے لیے تکنیکی کمیٹی کے قیام کی حمایت کی۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے نصراللہ زری نے کہا کہ صوبائی حکومت سے کسی بارے میں نہیں پوچھا گیا کیونکہ فیصلے بیوروکریٹس نے لیے تھے، اس معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اس بات کی تائید کی کہ اس اہم معاملے کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

مشہور خبریں۔

چین اور روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کو کیسے جواب دیا؟

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں

یوکرین میں ہماری حیاتیاتی تجربہ گاہیں پرامن مقاصد کے لیے ہیں:امریکہ

🗓️ 31 اگست 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں اس ملک

رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سی این این نے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے ماہرین کا حوالہ

تاجکستان میں شدید زلزلہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

🗓️ 11 جولائی 2021دوشنبہ (سچ خبریں)  تاجکستان کے رشت ضلع سے 27کلومیٹر مشرق میں شدید

سب سے پہلے ایک اعلان کرو پھر اس کی ’کامیابی‘ کا باقاعدہ اعلان کرو

🗓️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر مشاہد حسین سید

ایف اے او نےکیا افغانستان کے لیے فوری امداد کا مطالبہ

🗓️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے

محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات نہیں کروں گا:بائیڈن

🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ خطے کے

آسٹریلیا کا امریکی کشتی میں بیٹھنے سے انکار! وجہ؟

🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: واشنگٹن کے بحری اتحاد کو اس وقت ایک اور ذلت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے