?️
لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ بزدار حکومت کا نعرہ سارا پنجاب ہمارا کی بنیاد پر ہے، عثمان بزدار "ترقی سب کے لیے” کے نعرے پر عمل پیرا ہیں، اب کسی علاقے، کسی ضلع کے ساتھ وسائل کی تقسیم میں زیادتی نہیں ہوگی۔وہ دن چلے گئے جب فنڈز من پسند اضلاع میں لگائے جاتے تھے۔
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ دن ہوا ہوئے جب پسماندہ علاقوں کے لیے مختص فنڈز من پسند اضلاع میں لگائے جاتے تھے۔ آج پنجاب کے چپے چپے میں فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کی یکساں تقسیم ہو رہی ہے۔ راولپنڈی، لاہور ہو یا کوہ سلیمان، ہر جگہ ضروری ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ فورٹ منرو کے لیے تقریباً 90 کروڑ سے آٹھ منومصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد اس سلسلے کی کڑی ہے۔ فورٹ منرو واٹر سپلائی، ریسکیو سٹیشن، سکولوں اور ریزارٹ اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں۔
اسی طرح راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تکمیل کے بعد یہ ڈیم روزانہ 35 ملین گیلن صاف پانی راولپنڈی کے شہریوں کو مہیا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی اور فعال ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہو سکے گی۔ "بزدار حکومت کا نعرہ، سارا پنجاب ہمارا” کی بنیاد پر ہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی وزیر خارجہ لبنان میں، پیغامات اور نتائج
?️ 8 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دو پاور پلانٹس
اکتوبر
کیا اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہے؟
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے مختلف میڈیا کے مطابق کہ اسرائیل نے ثالثوں
جنوری
مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 10,100 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض فوج کے
اگست
بائیڈن امریکہ کا دشمن ہے: ٹرمپ
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: پنسلوانیا میں خطاب کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر
اسرائیل کی بشاراسد کو قتل کرنے کی دھمکی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے
نومبر
ایران کو امریکہ کے انتباہی پیغام کی ان کہی کہانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: کرمان میں دہشت گردانہ حملے سے قبل ایران کو امریکی
فروری
اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے کسی بڑی جنگ کی ضرورت نہیں
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ عزہ جنگ کے خاتمے اور اسرائیل
مئی
امریکی سینیٹ نے "حکومتی شٹ ڈاؤن” کو ختم کرنے کے ڈیموکریٹس کے منصوبے کو مسترد کر دیا
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کی سینیٹ نے وفاقی حکومت کو عارضی طور
اکتوبر