سپریم کورٹ کی عمران خان کے وکلا کو جاری ہدایت پر وکلا کا اظہار تعجب

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ان ہدایات پر تاسف اور تحفظات کا اظہار کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے ان الزامات کا جواب دیں کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو پارٹی مارچ کے دوران ڈی چوک نہ پہنچنے کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی۔

 ہفتہ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین حفیظ الرحمٰن چوہدری اور ایگزیکٹو کمیٹی چیئرمین پیر محمد مسعود چشتی نے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وکلا وکیل بابر اعوان اور فیصل فرید 25 مئی کی انتہائی عجیب و غریب اور غیر معمولی صورتحال کے دوران اپنے تجربے اور قابلیت کے مطابق وضاحت اور مدد کے لیے عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل بطور قانونی پیشے کا بنیادی ادارہ ہونے کے سپریم کورٹ پر زور دیتا ہے کہ وہ جواب طلبی کے اپنے احکامات واپس لے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر اعوان اور فیصل فرید اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے کیس میں فریق نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے اپنے پاور آف اٹارنی یا انڈرٹیکنگز جمع کرائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے وکلا بار کی آزادی کے ساتھ عدالتی نظام میں وکلا کے کام کے بارے میں گہری تشویش کا شکار ہیں، انہوں نے مزید کہا وکلا کو جاری ہدایات پر وکلا برادری کے تحفظات ہیں۔

اپنے 26 اکتوبر کے حکم میں سپریم کورٹ نے بابر اعوان اور فیصل فرید کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری عامر رحمٰن کی جانب سے لگائے الزامات کا جواب دینے کے لیے اپنے جواب 31 اکتوبر تک یا اس سے قبل جمع کرائیں، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے دوبارہ مقرر کی جائے گی۔.

اپنے حکم نامے میں عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عامر رحمٰن نے اپنے دلائل میں سپریم کورٹ کے 25 مئی اور 26 مئی کے احکامات کے مندرجات کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ جلسے سے متعلق دو وکلا نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کی جانب سے پارٹی کی ریلی اسلام آباد کے ایچ نائن اور جی نائن سیکٹرز کے درمیان واقع گراؤنڈ میں کے انعقاد کے حوالے سے ضمانتیں دیں۔

وکلا کی جانب سے جمع کرائی گئی انڈرٹیکس میں کہا گیا تھا کہ ریلی کے باعث سری نگر ہائی وے پر کسی قسم کی پریشانی یا رکاوٹ نہیں ہو گی، شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی، ریلی پرامن، قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے منقعد کی جائے گی اور اس دوران سرکاری یا نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، انٹیلی جنس بیورو اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کی جانب سے دائر رپورٹس بھی پڑھ کر سنائیں اور مؤقف اپنایا دی کہ جن لوگوں نے انڈرٹیکنگ دی اور جس شخص کی جانب سے بیان حلفی دیا گیا انہوں نے خلاف ورزی کرتے ہوئے توہین عدالت آرڈیننس 2003 کی خلاف ورزی کی۔

عامر رحمٰن نے استدعا کی تھی کہ حلف نامے کی خلاف ورزی پر عمران خان اور دونوں وکیلوں کے خلاف توہین کی کارروائی شروع کی جائے۔

مشہور خبریں۔

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، جوہری مذاکرات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

?️ 23 فروری 2026ایران اور عمان  کے وزرائے خارجہ  کا ٹیلیفونک رابطہ، جوہری مذاکرات کی

ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں؛ امریکہ کشیدگی پیدا کرنے کے نتائج کا ذمہ دار ہے: صنعا

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں: صنعاء میں قائم یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت

بلاول کی ناروے،چینی ہم منصب اورامریکی نمائندہ خصوصی برائےافغان سےملاقاتیں.

?️ 20 ستمبر 2022پاکستان: (سچ خبریں) بلاول بھٹو کی ناروے اور چینی ہم منصب سے ملاقاتیں،

مکہ کو سب سے بڑا خطرہ

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب پر یمن

ٹرمپ کا یورپی یونین کو یوکرین کی مدد کے لیے نیا مشورہ!  

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکہ سے

صدر زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی

?️ 8 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایوان

12 ڈالر کے بیلون کو گرانے کے لیے400000 ڈالر کے راکٹ کا استعمال؛امریکی شاہکار

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:ایک امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ الاسکا پر گرنے والی

صیہونی حملوں میں ہمارا کوئی کردار نہیں:ٹرمپ

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے