الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر اور پی پی 209 خانیوال میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہو گی۔نئی تاریخ کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے ملک بھر میں 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پولنگ تاریخوں کو ملتوی کیا گیاتھا۔11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہونی تھی،سیلاب کی تباہ کاریوں اور لوگوں کی نقل مکانی کے باعث الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔ ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

بتایا گیا کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی فرائض اور دیگر انتظامات کرنے والے ادارے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں، اس لیے سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی ہوئی ہے اس لیے بھی الیکشن نہیں ہوسکتا۔ بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے باقی مراحل الیکشن شیڈول کے مطابق مکمل ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے 11 ستمبر کے ضمنی انتخابات روکنے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قرار دیا کہ ملتان میں کوئی سیلاب نہیں،الیکشن ملتوی کرنے کی وجوہات بتائی جائیں؟اگر تفصیلی جواب جمع نہیں ہوتا تو عدالت فیصلہ کرے گی۔ درخواست گزار وکیل علی صدیقی نے کہا کہ سیٹ خالی ہونے پر 60 روز میں الیکشن کرانا انتہائی ضروری ہے،20 ستمبر کو 60 روز مکمل ہوجائیں گے لیکن الیکشن کمیشن نے انتخاب روک دیا۔

مشہور خبریں۔

بحرین کی کابینہ میں 17 وزراء کی تبدیلی

?️ 14 جون 2022سچ خبریں:   بحرین کے بادشاہ احمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پیر کی

صیہونیوں کی ایران امریکہ مذاکرات میں مداخلت کی کوشش ناکام؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ موساد اور صیہونی

شامی دہشت گردوں کے مالیاتی نیٹ ورک کے 49 ارکان گرفتار 

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس ایف ایس بی نے تصاویر شائع کرتے

امریکی حکومت یوکرین میں اپنے فوجیوں کی تعداد ظاہر کرنے پر مجبور

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کی نئی قرارداد کے مطابق اس ملک کو یوکرین

امریکی سفارتخانہ یروشلم میں برقرار رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: حماس

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:حماس نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس میں باقی رکھنے

سیلاب کی تباہ کاریاں، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں، 35 لاکھ افراد متاثر، نقل مکانی جاری

?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے مزید سیکڑوں

حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ

?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان

سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو روکنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے