?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل گرڈ آپریٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے لاہور کے قریب 45 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر پر چینی فرم کو ڈیفالٹ کا نوٹس جاری کیا۔
ڈیفالٹ نوٹس میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے سینوہائیڈرو کارپ لمیٹڈ کے وی کو کہا کہ 220 ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کی مدت 24 اپریل 2021 تھی (1 نومبر 2019 کی مؤثر تاریخ سے 540 روز تک) جو ختم ہوئے بھی کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن 3 سال سے زائد کی تاخیر کے بعد بھی کارکردگی ابھی تک تسلی بخش نہیں ہو سکی۔
این ٹی ڈی سی نے نوٹس میں کہا کہ ٹھیکیدار نے منصوبے کے آغاز سے ہی اتنے اہم منصوبے کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا کہ پروجیکٹ کے آغاز کو 41 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا لیکن سائٹ کی سرگرمیوں سمیت معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا جا رہا۔
این ٹی ڈی سی نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور سنگین ہے، ٹھیکیدار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اس نوٹس کے 14 روز کے اندر فوری تدارک کے اقدامات کرے تاکہ پروجیکٹ کو بر وقت مکمل کیا جا سکے، بصورت دیگر متعلقہ ادارہ ٹھیکیدار کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس دے کر فوری طور پر معاہدہ ختم کر سکتا ہے۔
نیشنل گرڈ آپریٹر نے رپورٹ کیا کہ ٹرانسمیشن لائن اب بھی مئی 2023 کے نظرثانی شدہ تکمیل کی مدت کے شیڈول سے بہت پیچھے ہے۔
اب تک تمام مٹیریل سائٹ تک نہیں پہنچا اور سول ورکس تاحال مکمل نہیں ہوا، یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 80 کروڑ ڈالر کی مالی اعانت کا حصہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ میدانی علاقوں میں 45 کلومیٹر کی 220 کےوی لائن کے چھوٹے منصوبے پر سست پیش رفت کے باوجود، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے کچھ ہفتے قبل ہی اسی فرم کو اونچائی والے علاقے میں سے ایک میں 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا ٹھیکہ دے دیا ہے، منصوبہ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے داسو سے مانسہرہ تک بجلی کی فراہمی ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام لگا رہا ہے۔ پاک فوج
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے
مئی
بلوچستان میں دہشتگردوں کا فوجی دستے پر حملہ
?️ 24 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں
نومبر
سمندری راہداری غزہ کی امداد کے لیے زمینی راستوں کی جگہ نہیں لے سکتی : دوحہ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ
مارچ
زارانور عباس کو بھی نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظار ہے
?️ 29 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس
ستمبر
آبی معاہدہ محفوظ نہیں تو کوئی بھی معاہدہ محفوظ نہیں۔ پاکستانی مندوب
?️ 31 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
جنوری
امام خمینی (رح) کے افکار میں عالم اسلام کے اتحاد کی پیشگی شرط اور ثمرات
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: امام خمینی (رہ) نے امت اسلامیہ کو درپیش چیلنجوں کا
جون
ٹرمپ ہار جائے گا تو میرا کیا ہوگا؟ایلون مسک
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی ارب پتی اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں
اکتوبر
اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے جہنمی ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی
?️ 11 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے
نومبر