SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ پاکستان

این ٹی ڈی سی کا چینی فرم کو ڈیفالٹ نوٹس

مارچ 18, 2023
اندر پاکستان
این ٹی ڈی سی کا چینی فرم کو ڈیفالٹ نوٹس
0
تقسیم
8
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل گرڈ آپریٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے لاہور کے قریب 45 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر پر چینی فرم کو ڈیفالٹ کا نوٹس جاری کیا۔

ڈیفالٹ نوٹس میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے سینوہائیڈرو کارپ لمیٹڈ کے وی کو کہا کہ 220 ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کی مدت 24 اپریل 2021 تھی (1 نومبر 2019 کی مؤثر تاریخ سے 540 روز تک) جو ختم ہوئے بھی کافی عرصہ گزر چکا ہے لیکن 3 سال سے زائد کی تاخیر کے بعد بھی کارکردگی ابھی تک تسلی بخش نہیں ہو سکی۔

این ٹی ڈی سی نے نوٹس میں کہا کہ ٹھیکیدار نے منصوبے کے آغاز سے ہی اتنے اہم منصوبے کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ دکھایا کہ پروجیکٹ کے آغاز کو 41 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا لیکن سائٹ کی سرگرمیوں سمیت معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا جا رہا۔

این ٹی ڈی سی نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور سنگین ہے، ٹھیکیدار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اس نوٹس کے 14 روز کے اندر فوری تدارک کے اقدامات کرے تاکہ پروجیکٹ کو بر وقت مکمل کیا جا سکے، بصورت دیگر متعلقہ ادارہ ٹھیکیدار کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس دے کر فوری طور پر معاہدہ ختم کر سکتا ہے۔

نیشنل گرڈ آپریٹر نے رپورٹ کیا کہ ٹرانسمیشن لائن اب بھی مئی 2023 کے نظرثانی شدہ تکمیل کی مدت کے شیڈول سے بہت پیچھے ہے۔

اب تک تمام مٹیریل سائٹ تک نہیں پہنچا اور سول ورکس تاحال مکمل نہیں ہوا، یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 80 کروڑ ڈالر کی مالی اعانت کا حصہ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میدانی علاقوں میں 45 کلومیٹر کی 220 کےوی لائن کے چھوٹے منصوبے پر سست پیش رفت کے باوجود، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے کچھ ہفتے قبل ہی اسی فرم کو اونچائی والے علاقے میں سے ایک میں 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا ٹھیکہ دے دیا ہے، منصوبہ داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے داسو سے مانسہرہ تک بجلی کی فراہمی ہے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: این ٹی ڈی سیتاخیرچینی فرمڈیفالٹنوٹسنیشنل گرڈ آپریٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی

متعلقہ پوسٹس

نگراں حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں توسیع، اضافی 35 ارب روپے کا اعلان
پاکستان

نگراں حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں توسیع، اضافی 35 ارب روپے کا اعلان

اپریل 1, 2023
پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا
پاکستان

پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا

اپریل 1, 2023
جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی مفت آٹا اسکیم پر تحفظات کے باوجود نگران حکومت پنجاب نے وفاقی...

مزید پڑھیں

پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا

پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا
اپریل 1, 2023
0

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے قرض میں جون 2021 سے ستمبر 2022 کے دوران 28 فیصد یا 113 کھرب روپے...

مزید پڑھیں

جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں
اپریل 1, 2023
0

اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس مسرت ہلالی نے پشاور ہائی کورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا جس...

مزید پڑھیں

مارچ میں مہنگائی میں 35.37فیصد اضافہ، 1965 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ میں مہنگائی میں 35.37فیصد اضافہ، 1965 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اپریل 1, 2023
0

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مارچ کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?