?️
واشنگٹن (سچ خبریں) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی جو دنیا میں ہونے والے مظالم پر اکثر خاموش رہتی ہیں لیکن جب کبھی کچھ بولتی ہیں تو ان کی زبان سے بالکل مغربی سازش صاف ظاہر ہوتی ہے اور اب ان کی جانب سے فلسطینیوں پر حالیہ بمباری اور مظالم کی مذمت کرنے پر درست الفاظ کا انتخاب نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بہادر بننے کی تجویز دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے 10 مئی کو ٹوئٹ میں اسرائیلی حملوں میں فلسطینی بچوں کے زخمی اور گرفتار ہونے سے متعلق یونیسیف کی رپورٹ بھی شیئر کی تھی، اگرچہ ملالہ یوسف زئی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی تھی، تاہم انہوں نے فلسطینی مسلمانوں کے بجائے صرف وہاں بچوں کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کو دہشت گردی لکھنے کے بجائے اسے تنازع لکھا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں حساس معاملے پر درست الفاظ استعمال کرنے کی تجویز دی گئی۔
ملالہ یوسف زئی نے لکھا تھا کہ یروشلم میں تشدد خصوصی طور پر بچوں کے خلاف، ناقابل برداشت ہے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ طویل عرصے سے جاری اس تنازع نے کئی بچوں کی زندگیاں اور ان کے مستقبل چھین لیے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنی ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ عالمی رہنماؤں کو فوری طورپر اقدامات کرنے چاہئیں، بچوں اور شہری غیرمحفوظ ہوں تو امن ممکن نہیں ہے، تاہم ان کی ٹوئٹ کے بعد کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ وہ ایک بااثر عالمی شخصیت ہیں، اس لیے انہیں حساس معاملے پر مغربی میڈیا اور دنیا کی جانب سے استعمال کیے جانے والے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔
ملالہ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے انہی یاد دلایا کہ فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیل کی ریاستی سرپرستی میں کئی دہائیوں سے دہشت گردی جاری ہے۔
انہوں نے ملالہ یوسف زئی کو مینشن کیے بغیر لکھا کہ ہمیں مغربی میڈیا کے پروپیگنڈے کو سمجھنا چاہیے، فلسطین میں کئی دہائیوں سے یک طرفہ نہتے شہریوں کو نسل کشی ہو رہی ہے، ہمیں حقائق کو سمجھنا اور سیدھا کرنا چاہیے۔
آرٹسٹ فرقان شائق نے بھی ملالہ یوسف زئی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے نوبیل انعام یافتہ کی جانب سے لکھے گئے الفاظ پر اعتراض کیا اور ساتھ ہی انہوں نے درست الفاظ بھی لکھ ڈالے اور بتایا کہ ہمیں یروشلم میں تشدد کو اسرائیلی دہشت گردی لکھنا چاہیے اور بچوں پر تشدد کے بجائے نہتے مسلمانوں لکھنا چاہیے۔
بعض افراد نے ملالہ یوسف زئی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی اصلی ٹوئٹ کے الفاظ کو تبدیل کرکے انہیں سمجھایا کہ نوبیل انعام یافتہ کو حساس معاملے پر کیسے الفاظ استعمال کرنے چاہئیں؟
زیادہ تر افراد نے نوبیل انعام یافتہ کو مشورہ دیا کہ وہ تشدد کی جگہ دہشت گردی، بچوں کی جگہ مسلمان اور تنازع کی جگہ ظلم اور جبر جیسے الفاظ استعمال کرنے چاہئیں، کیونکہ فلسطین میں اسرائیل یک طرفہ دہشت گردی اور مظالم جاری رکھے ہوئے ہے۔
بعض افراد نے انہیں مکمل طور پر معاملے سے بے خبر ہونے کا طعنہ بھی دیا اور انہیں یاد دلایا کہ فلسطین پر دہشت گردی تنازع نہیں بلکہ ظلم ہے اور انہیں ایسے معاملات کو سمجھنا چاہیے ورنہ انہیں بالکل خاموش ہی رہنا چاہیئے۔
خیال رہے کہ 7 مئی کو مشرقی یروشلم میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی صحت ورکرز نے بتایا تھا کہ کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے غزہ کی نہتی اور مظلوم عوام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے دہشت گردی جاری کردی ہے جس کے خلاف پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایک ہی سکے کے دو رخ
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت
اکتوبر
آکسیوس کا ایران پر حالیہ حملوں کی وسعت اور شدت کے بارے میں دعویٰ
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے
جولائی
سعودی خاتون کو قید کی سزا
?️ 19 اکتوبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب انصاف اور آزادی کا مطالبہ کرنے والی
اکتوبر
کورونا: ملک میں 81 اموات، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5
اپریل
عمران خان نے کہا ہے تب بات کرونگا جب میرے کارکنان کے ساتھ سلوک ٹھیک ہوجائے گا، اسد قیصر
?️ 31 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا
دسمبر
دمشق کے زینبیہ علاقے میں شیعیان کے خلاف فرقہ وارانہ تحریک کا آغاز
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ (سیدہ زینب) میں
نومبر
صیہونی حکومت رمضان المبارک میں مغربی کنارے کے حالات کے پریشان
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:Yediot Aharonot کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی حلقے مغربی کنارے میں رمضان
فروری
بائیڈن کا امریکی عدالت کے اپنے بیٹے کے خلاف فیصلے پر ردعمل
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے آج اپنے بیٹے کے خلاف
جون