روس کے اسکول میں بدترین واقعہ، مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا

روس کے اسکول میں بدترین واقعہ، مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا

?️

ماسکو (سچ خبریں) روس میں ایک بدترین واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مسلح شخص نے اسکول میں فائرنگ کر کے 9 افراد کو قتل کردیا جس میں اکثریت بچوں کی ہے، بتایا جاتا ہے کہ یہ روس کی حالیہ تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا جس سے مسلم اکثریتی روسی صوبے تاتارستان کے دارالحکومت کازان کے اسکول نمبر 175 میں طلبہ اور اساتذہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

قریبی عمارت سے فلمبند کی گئی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈالی گئی جس میں اسکول کے صحن میں گولیوں کی آوازوں کے ساتھ لوگوں کو دوسری اور تیسری منزل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اسکول سے بھگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہونے کے ایک گھنٹے بعد بندوق بردار شخص کو حراست میں لیا۔

تاتارستان کے علاقائی رہنما رستم منی خانوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے آٹھویں جماعت کے طالبعلم ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک استاد سمیت مزید دو افراد کی بھی فائرنگ سے موت واقع ہوئی۔

مقامی حکام کے ترجمان لزت ھیداروو نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 بچوں سمیت مزید 20 افراد ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے، زخمی لوگوں کی عمریں سات اور 62 سال کے درمیان ہیں۔

ان ہلاکتوں کے بعد حکام نے بدھ کے روز یوم سوگ منانے کا اعلان کیا جبکہ پیوٹن نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بندوق کے نئے قوانین بنانے کا مطالبہ کیا۔

ان کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر نے ہتھیاروں کی اقسام کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر نئی قانون سازی کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل واقعے میں ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی تھیں کیونکہ شہر کے میئر کا کہنا تھا کہ آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن مقامی خبر رساں ادارے 11 ہلاکتوں کا دعویٰ کر رہے تھے۔

ابتدائی طور پر دو حملہ آوروں کی اطلاعات تھیں جن میں سے ایک کی عمارت کی چوتھی منزل پر موجودگی کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن بعد میں حکام نے بتایا کہ ایک حملہ آور اس قتل عام کا ذمے دار ہے۔

عام طور پر سخت سیکیورٹی اور قانونی طور پر آتشیں اسلحہ خریدنے کی راہ میں حائل دشواریوں کی وجہ سے روس میں اسکولوں میں فائرنگ کے کم واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

نومبر 2019 میں مشرقی قصبے بلوگوشینسک میں ایک 19 سالہ طالبعلم نے اپنے کالج میں فائرنگ کردی تھی جس سے ایک ہم جماعت جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے، بعد میں مذکورہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی تھی۔

اکتوبر 2018 میں کریمیا کے کیچ ٹیکنیکل کالج میں ایک نو عمر بندوق بردار نے 20 افراد کو ہلاک کردیا، 18 سالہ حملہ آور خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے فائرنگ کے واقعے کے بعد اسلحے کی روک تھام کے لیے قوانین پر نظرثانی کا حکم دیا ہے، یہ روس کی حالیہ تاریخ کا بدترین واقعہ ہے اور ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے سالانہ چھٹیوں کے بعد اسکول میں طلبہ کا پہلا دن تھا۔

مشہور خبریں۔

ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیش قدمی، جدید کمیونی کیشن سیٹلائٹ خلا میں روانگی کیلئے تیار

?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد ڈیجیٹل

امریکا اور چین ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملے پر متفق ہوگئے

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا

پاکستان کو بھارت کے دریائے سندھ کے بہاؤ پر ممکنہ قابو سے سنگین خطرہ

?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے لیے ایک نیا خطرہ سامنے آ

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ گئے

?️ 28 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ گئے، دورے

جبالیا میں صیہونی جرائم کا آنکھوں دیکھا حال

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ کے جبالیا علاقے میں صیہونی افواج کے مظالم

کراچی کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے سستی کرنے کی منظوری

?️ 11 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) نیپرا  نے کراچی کے لیے ستمبر کے ماہانہ فیول

۴۰۰ جنگیں اور لاکھوں ہلاکتیں؛ ۲۵۰ سالہ امریکی تہذیب کے نام پر ایک المیہ

?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں: امریکہ نے اپنے قیام کے بعد سے گزشتہ ۲۵۰ سالوں کے

غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: مغربی ایشا کے امور کے ماہر نے صیہونی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے