?️
مانسہرہ: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مانسہرہ کے حلقے این اے 15سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی کے نواز شریف کے خلاف اعتراض مسترد کردیے۔
خیال رہے کہ رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کے کاغذات نامزدگی لاہور کے حلقہ این اے 130 سے منظور کیے گئے تھے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے دعویٰ کیا تھا کہ این سے 130 لاہور سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض دائر نہیں کیا۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ حکام نے میرے بھی کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔
نوازشریف نے لاہور کے حلقے این اے 130سے نامزدگی جمع کرائے جہاں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد سے ہوگا۔
واضح رہے کہ انتخابات 2024 کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی ایک ہزار 85 نشستوں پر کل 28 ہزار 626 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جس میں تین ہزار سے زائد خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں پر 7 ہزار 242 مرد اور 471 خواتین امیدوار سامنے آئی ہیں، اسی طرح چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593 نشستوں پر 17 ہزار 744 مرد اور 802 خواتین میدان میں ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستوں پر 8 ہزار 592 مرد اور 437 خواتین نے کاغذات جمع کرائے جبکہ سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں پر 4 ہزار 60 مرد اور 205 خواتین امیدوار سامنے آئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن نے چیلنج کرنے سے قوانین کو پڑھا بھی نہیں
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ
نومبر
ووٹ کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست ہو گئی
?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ
مئی
ترک جنگجوؤں کی ایک بار پھر شمالی عراق پر بمباری
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مقامی وقت کے
دسمبر
طبی غفلت کے نتیجے میں فلسطینی قیدی کی شہادت اور حماس کا ردعمل
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صہیونی جیل میں قید ایک فلسطینی قیدی کی
نومبر
صحافیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کا سلوک
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: جنوبی لبنان میں صحافیوں کی گاڑی پر صیہونی حکومت کے
اکتوبر
نیٹو اب یورپ کی تقدیر کا تعین نہیں کر سکتا: لاوروف
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج جمعہ کہا
جون
حماس کی فلسیطین میں کیا حیثیت ہے؟ روسی سفیر
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: قطر میں روسی سفیر نے کہا کہ حماس کو فلسطینی
فروری
وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلی اور گورنرز سے رابطہ، عیدالاضحی کی مبارکباد دی
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلی اور
جون