?️
دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیئے مدد کرنا چاہتا ہے لیکن اس کی سب سے بڑی شرط یہ ہیکہ حماس کی اس میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہ ہو۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے غزہ کی تعمیر نو میں مدد کی پیش کش کی ہے بشرطیکہ حماس کا تعمیر نو میں کوئی حصہ نہ ہو مداخلت نہ کرے۔
اسرائیلی نیوز چینل کان کے مطابق امریکی عہدے داروں نے حالیہ دنوں میں غزہ کی تعمیر نو کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے تاہم ابو ظہبی نے واشنگٹن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ غزہ کو براہ راست امداد فراہم کرے گا بشرطیکہ حماس اس معاملے میں دخل نہ دے۔
امارات کا یہ بھی موقف ہے کہ اگر حماس کا غزہ کی تعمیر نو میں کوئی کردار ہوا تو وہ غزہ کی مالی اعانت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ 10 مئی کو اسرائیل نے غزہ پر پرتشدد حملہ کیا تھا جس میں 66 بچوں سمیت 270 سے زیادہ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ جنگ بندی کا عمل 11 دن بعد عمل میں آیا تھا۔
دوسری جانب مصر نے اسرائیل، حماس اور فلسطینی اتھارٹی (پی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ جنگ بندی کو مستحکم کرنے، غزہ میں حالات کو بہتر بنانے اور حماس کے زیر حراست اسرائیلی جنگی قیدیوں کی واپسی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے قاہرہ میں ملاقات کریں۔


مشہور خبریں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مغربی کنارے میں اسرائیل کے اقدامات پر تنقید
?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ مغربی
فروری
عالمی برادری کو امریکہ کو جوابدہ بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا: عراقچی
?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:جمہوری اسلامی ایران اور کینیا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی
اپریل
امریکہ کے ساتھ روس کے تعلقات بحران ہیں: پیوٹن
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے
اپریل
یوکرین کی جنگ کے تیسرے سال میں میدان جنگ، نقصانات اور اقتصادی اثرات کا جائزہ
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کی جنگ روس کی برتری کے ساتھ چوتھے سال
فروری
بحیرہ احمر میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے یمنی مسلح افواج کی دھمکیوں کے بعد
دسمبر
شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہوگئی۔ مریم نواز
?️ 6 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شور
اگست
کیا امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی باقی رکھ سکے گا؟
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے لبنان
ستمبر
عمران خان، شاہ محمود قریشی کو سزا کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی
?️ 30 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی
جنوری