?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں سکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کیا گیا، اس آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کمانڈر عبدالمالک افغانستان کے گزشتہ دور حکومت میں بطور کمانڈر کام کرتا رہا، تاہم اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا جس کو اب گرفتار کرلیا گیا، افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا، گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں، اس لیے تمام گرفتار افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
دوسری طرف سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں آ پریشن کے دوران 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے 21 فروری کو کرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے، کرک میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرک میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن حکومت گرانے کے چکر میں اگلے5 سال بھی گزارے گی
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری میں کہا
جنوری
کسٹم اپیلٹ ٹربیونل میں 85 اپیلوں پر سماعت، جرمانے و سزائیں ختم، دوبارہ چیکنگ کا حکم
?️ 14 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے گلگت بلتستان کے حوالے
اکتوبر
ترکی میں ملازمین اور کارکنوں کی عام ہڑتال کی وجوہات
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: ملازمین اور مزدور یونینوں نے اجرتوں میں اضافے کے مذاکرات
اگست
راہداری عالمی معیشت کی جان ہے
?️ 20 مئی 2025سچ خریں: آج کی باہم جڑی ہوئی دنیا میں "کوریڈورز” ایک اہم
مئی
تلآبیب کی نابلس میں فلسطینی زمینوں پر قبضے کی نئی کوششیں
?️ 21 نومبر 2025 تلآبیب کی نابلس میں فلسطینی زمینوں پر قبضے کی نئی کوششیں
نومبر
امریکی فوجی اڈے عرب ممالک کے نہیں بلکہ اسرائیل کے تحفظ کے لیے ہیں:عطوان
?️ 18 ستمبر 2025امریکی فوجی اڈے عرب ممالک کے نہیں بلکہ اسرائیل کے تحفظ کے
ستمبر
اپوزیشن نے بھارتی جارحیت کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔ عطاء تارڑ
?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے
جون
ایران کے ساتھ معاہدے کی امیدیں کم ہو رہی ہیں: ٹرمپ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے
جون