الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے 19 دسمبر اور 16 جنوری کی تاریخیں مقرر کردی ہیں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے جاری کردہ تفصیلی حکم نامے میں کمیشن نے صوبائی حکومت، چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات کو تمام تر ضروری انتظامات کرنے اور صوبے میں آزادانہ و شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے نمائندوں کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے پر زور دیا ہے۔

حالیہ تجویز کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا گاؤں، محلے کی کونسل کے انتخابات 2 مراحل میں کرانا چاہتی تھی، پہلا مرحلہ دسمبر جبکہ دوسرا آئندہ برس مارچ میں اور تحصیل کونسل کے انتخابات کا فیصلہ بعد میں کرنے کا کہا گیا تھا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس حکم کے تحت گاؤں کونسلز، محلہ کونسلز اور تحصیل کونسلز کے لیے بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں اور دوسرے مرحلے میں باقی 18 اضلاع میں ہوں گے۔

حکم نامے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آئین کے ’پارٹ وِل‘ کی شرائط کے اندر فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے خصوصی دائرہ اختیار کے ساتھ مکمل طور پر آزاد ہیں جس میں کسی بھی فریق کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ تمام متعلقہ حلقوں یعنی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آزادانہ طور پر اپنے افعال سرانجام دیں اور یہ دیکھیں کہ وہ مکمل طور پر مضبوط ہیں تاکہ وہ اپنے آئینی وعدوں کو منصفانہ، آزادانہ طور پر اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ اور دباؤ کے بغیر پورا کر سکیں۔

حکم نامے میں نشاندہی کی گئی کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت 28 اگست 2019 کو اختتام پذیر ہوئی تھی اور الیکشن ایکٹ کے تحت ای سی پی کی قانونی ذمہ داری ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد 120 روز کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔

ای سی پی کا کہنا تھا کہ کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 (3) کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں مشاورت کے لیے بروقت آگاہ کر دیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے درخواست کی تھی کہ کے پی بلدیاتی ایکٹ 2013، دفعہ 79 میں ترمیم کر کے صوبائی حکومت کو گاؤں/محلہ اور تحصیل کونسلز کے بلدیاتی انتخابات علیحدہ علیحدہ کرانے کا اختیار دیتا ہے اور الیکشن کمیشن اس ترمیمی دفعہ کے مطابق انتخابات کرانے کا پابند ہے۔

مذکورہ درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ مؤقف صوبائی حکومتوں کے اختیارات سے متعلق آرٹیکل 140 (ون) اے کی غلط سمجھ پر مبنی تھا۔

ساتھ ہی کہا گیا کہ اس دفعہ کے تحت ہر صوبہ قانون کے مطابق بلدیاتی حکومت کا نظام قائم کرے گا اور منتخب نمائندوں کو سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات دے گا جبکہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اختیار دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

?️ 13 ستمبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی

سلیمان اور قاسم کو ویزا درکار ہے تو وہ پاکستانی شہری نہیں۔ طلال چودھری

?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چودھری نے

پاکستان: طالبان کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ ہفتے استنبول میں ہوگا

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد

افغانستان میں امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی:صدرمملکت

?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں امن

صیہونیوں سے ہاتھ ملانے والے اجلاس میں شرکت کرنے کی صورت میں عراقی وزیر اعظم کا مواخذہ

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:عراقی قومی قانون اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراقی وزیر

9 فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا، مریم نواز

?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شیف آگنائزر مریم

ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملے پر امریکی اور چینی صدر کے درمیان بات چیت

?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز

پاکستان کے پاس افغانستان کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ طارق فضل چوہدری

?️ 23 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے