وزیر اعظم کی طرف سے آئی ایس آئی کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے سے قبل اگلے دو دن میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ شاید نوٹی فکیشن جمعہ (آج) کو ہی جاری ہوجائے گا۔ذرائع نے کہا کہ اس عہدے کے لیے نامزد افسران میں سے ایک لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے، جو اس وقت کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، بدھ کو وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے اس سے ایک روز قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی کابینہ کے ایک سینئر رکن نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ ‘غالب امکان ہے کہ نوٹی فکیشن جمعہ کو جاری کردیا جائے گا’۔

چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیر اعظم، جمعہ تک نئے آئی ایس آئی سربراہ کا تقرر کردیں گے۔تاہم جمعرات کو جب وزیر داخلہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس معاملے کا کچھ علم نہیں ہے’۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وزیر اعظم، 23 اکتوبر کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں اور گرین انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ملک کی سول و عسکری قیادت کے درمیان تنازع تقریباً دو ہفتے قبل اس وقت سامنے آیا تھا جب آرمی چیف نے اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلے کیے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو اگلا ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا تھا جبکہ موجودہ آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور بنایا گیا تھا۔

تاہم وزیر اعظم عمران خان نے فوجی حکام سے کہا تھا کہ وہ ‘قانونی و آئینی’ تقاضے پورے کرتے ہوئے انہیں خفیہ ادارے کے سربراہ کے لیے تین امیدواروں کے نام کی سمری بھیجیں۔

15 اکتوبر کو وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرنے کے لیے ایک تفیصیلی ملاقات ہوئی۔

اگلے روز وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو ملاقات کے احوال سے آگاہ کیا اور حکومت نے اعلان کیا کہ سول و فوجی قیادت کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں لیکن معاملے میں تعطل برقرار رہا۔

چند روز قبل وزیر اعظم کے دفتر کو نئی سمری بھیجی گئی تھی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے کچھ امیدواروں کے نام درج تھے، اس میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا نام بھی شامل تھا۔

مشہور خبریں۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہرکا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں:فواد چوہدری

?️ 8 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا این سی او

روس کے نئے وزیر اعظم کا اعلان

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے

آئی فونز 16 کی قیمتیں جان کر دنگ رہ جائیں گے

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی صیہونی فوجی حملے کے اعلان کردہ اہداف

لندن میں دنیا کا پہلاسات اسکرین والا لیپ ٹاپ فروخت کے لئے آمادہ

?️ 10 فروری 2021لندن {سچ خبریں} برطانوی کمپنی نے ایک انکوھا لیپ ٹاپ بنا کر

بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان

?️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بچوں کی ویکسینیشن سے متعلق  وفاقی وزیر منصوبہ بندی

2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہوچکی تھی۔ اختیار ولی

?️ 20 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) کوآرڈنیٹر وزیراعظم اختیار ولی خان نے دعویٰ کرتے

دشمن نظریاتی جنگ کے ذریعے امتِ مسلمہ کو نشانہ بنا رہے ہیں:یمن کے رہنما کا انتباہ

?️ 13 فروری 2026دشمن نظریاتی جنگ کے ذریعے امتِ مسلمہ کو نشانہ بنا رہے ہیں:یمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے