?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کے ملازمین نے ادارے میں کرپشن، اقربا پروری اور غیرقانونی ڈیپوٹیشنز پر وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا، میرٹ کی خلاف ورزی پر افسران نے اعلیٰ قیادت کو تفصیلی شکایت ارسال کردی۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) ملازمین نے اپنے ادارے میں کرپشن، اقربا پروری اور غیرقانونی ڈیپوٹیشنز پر وزیراعظم آفس کو خط لکھ دیا ہے، ہاؤسنگ اتھارٹی میں میرٹ کی خلاف ورزی پر افسران نے اعلیٰ قیادت کو تفصیلی شکایت ارسال کردی ہے،ایف جی ایچ اے کے افسران نے وزیراعظم سے غیرقانونی تقرریوں و گروپ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خط کے متن کے مطابق تنویر حیدر کھوکھر کی خلاف ضابطہ ڈیپوٹیشنز، ترقیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے، تنویر کھوکھر، احمد حسن، محسن ذوالفقار اور مہوش عباس اقربا پروری نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مخصوص افسر کی بار بار ڈیپوٹیشن، قواعد و پالیسی کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے، تین غیرقانونی ڈیپوٹیشنز کے بعد بھی متنازع افسر کو اہم عہدہ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ زمینوں کی مبینہ الاٹمنٹ، جعلی فائلز اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا ہے،’ جھنگ گروپ’ پر ادارے کے کلیدی عہدے کنٹرول کرنے کا الزام ہے۔
مزید کہا گیا کہ اہل افسران کو نظر انداز، ناتجربہ کار و سفارشی افراد کو ترجیح دی گئی ہے، عدالتی و سرکاری احکامات کو نظرانداز کر کے تقرریاں کی گئی ہیں،حساس پوسٹوں پر سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر تعیناتیاں کرکے سنگین غفلت کی جارہی ہے، آڈٹ اعتراضات دبانے کی کوشش، داخلی احتساب کا نظام مفلوج کیا جارہا ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے اپنے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن
جون
شام؛ عرب تبدیلیوں کا عنوان
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے سعودی عرب کی میزبانی
مئی
شکر ہے اروشی روٹیلا کے ساتھ بولی وڈ فلم نہیں کی، فرحان سعید
?️ 15 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا
نومبر
21ویں صدی کی نسل پرست حکومت کون ہے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں قطر
ستمبر
افریقہ میں اماراتی ترک تحریکیں
?️ 28 فروری 2022سچ خبریں: العربی الجدید نیوز ویب سائٹ نے افریقہ میں ترکی اور
فروری
میکرون اور ان کی اہلیہ کی لڑائی کا ہونٹ پڑھنا؛ بریگزٹ: باہر نکل جاؤ، ہارنے والے!
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: مغربی میڈیا نے ہونٹ ریڈنگ کے ماہرین کی رپورٹس کا
مئی
آئرن ڈوم کا چالو ہونا اور حیفا میں دھماکوں کی آوازیں
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے آئرن ڈوم کے فعال ہونے اور حیفا
اپریل
48 گھنٹوں کے اندر میکرون کا نئے وزیراعظم کا مقرر کرنے کا وعدہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی حکومت کے خاتمے کے تقریباً ایک ہفتے بعد اس
دسمبر