اکستان کے مسائل عارضی ہیں اور انہیں زبردستی حل کیا جارہا ہے:اسٹیٹ بینک آف پاکستان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی مجموعی مالیاتی ضروریات آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے تحت مکمل طریقے سے پوری ہوں گی جبکہ 4 ارب ڈالر کی اضافی رقم کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

اتوار کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ملک کی فنانسنگ کی ضروریات 10 ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے ساتھ ساتھ تقریباً 24 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں سے پیدا ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ان ضروریات کے مقابلے میں قدرے زیادہ مالی اعانت فراہم کرے، نتیجتاً آئی ایم ایف کی طرف سے آنے والے ہفتوں میں 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری ہونے کی توقع کے علاوہ دوست ممالک سمیت متعدد مختلف چینلز کے ذریعے 4 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے مسائل عارضی ہیں اور انہیں زبردستی حل کیا جارہا ہے، ان مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے نوٹ کیا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر فروری کے بعد سے گرے تھے کیونکہ ملک سے باہر جانے والی رقم ملک میں آنے والی رقم سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ شرح مبادلہ دباؤ میں ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے اگلے جائزے کو مکمل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے رقوم میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب شرح تبادلہ خاص طور پر جون کے وسط سے امریکی ڈالر کی کمی، بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، گرتے ہوئے ذخائر اور آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر اور ملکی سیاست کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کا معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا جبکہ حکمراں اتحاد نے بھی اپنی مدت پوری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیل بتاتے ہوئے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 800 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، توانائی کے سبسڈی پیکج کو تبدیل کیا گیا اور مالی سال 23 کے بجٹ میں جی ڈی پی کے تقریباً 2.5 فیصد حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جس کے تحت کمزور طبقے کا تحفظ کرتے ہوئے ٹیکس میں اضافے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایندھن اور بجلی سمیت گھریلو طلب کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ آٹوموبائل، فون اور مشینری درآمد کرنے سے پہلے پیشگی منظوری کی ضرورت سمیت عارضی اقدامات بھی کیے گئے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے پر پابندی میں نرمی کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات کام کر رہے ہیں، جولائی میں درآمدی بل میں نمایاں کمی آئی کیونکہ توانائی کی درآمدات میں کمی آئی ہے اور غیر توانائی کی درآمدات اعتدال کی طرف جارہی ہیں۔

بیان کے مطابق تیل اور غیر تیل دونوں اشیا کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایلسی) جاری کرنے کے حوالے سے کافی سست روی دیکھی گئی۔

اس حوالے سے نوٹ کیا گیا کہ ماضی میں دستیاب دو سے چار ہفتوں کے مقابلے میں اس وقت ڈیزل اور فرنس آئل کا ذخیرہ بالترتیب پانچ اور آٹھ ہفتوں کے لیے کافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان رجحانات کے نتیجے میں درآمدی بل کم ہونے کا امکان ہے اور اگلے ایک سے 2 ماہ میں کم ایف ایکس ادائیگیوں کو خود کو زیادہ مضبوطی سے ظاہر کرنا شروع کر دینا چاہیے۔

اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے نوٹ کیا کہ دسمبر 2021 سے روپے کی قدر میں اضافے میں سے تقریباً نصف کا تعلق ڈالر کی قدر میں عالمی اضافے سے تھا جبکہ باقی نصف کا تعلق بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سمیت ملکی عوامل سے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بقیہ گراوٹ میں دیگر عوامل کارفرما رہے، ملکی سیاست اور آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق خدشات کی وجہ سے روپے کی قدر تیزی سے گری تاہم اب اس غیر یقینی صورتحال کو حل کیا جا رہا ہے۔

بیان میں اس سلسلے میں مرکزی بینک کے کردار کا ذکر کیا گیا جس کے بارے میں کہا گیا کہ اس نے ڈالر فروخت کرنے کے حوالے سے اس وقت قدم اٹھایا جب مارکیٹ میں بے ترتیبی عروج پر تھی اور بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کی کڑی نگرانی اور معائنہ کرکے مارکیٹ میں جاری قیاس آرائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

مشہور خبریں۔

در مملکت صدر امریکا اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں

?️ 17 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

 فلسطین کے معاملے میں انصاف پسند رویہ اختیار کیا جائے:ملائیشیا

?️ 26 اکتوبر 2025 فلسطین کے معاملے میں انصاف پسند رویہ اختیار کیا جائے:ملائیشیا  ملائیشیا کے

پاکستان میں یکم ربیع الثانی 1447 ہجری جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی

?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا

ترکی،غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اختلاف کا ایک اہم نکتہ

?️ 16 دسمبر 2025ترکی،غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اختلاف کا ایک اہم نکتہ غزہ

قطر نے مغربی کنارے کے مزید علاقوں کے الحاق کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کردی

?️ 20 فروری 2026قطر نے مغربی کنارے کے مزید علاقوں کے الحاق کی اسرائیلی کوشش

بحرینی استقامت نے صہیونی حنوکا کی تقریب منسوخ کی

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:      بحرین کے دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر مظاہروں

سینیئر اداکار طلعت حسین میں ڈیمینشیا کی تصدیق

?️ 30 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا قریشی

پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے: ایم ڈی آئی ایم ایف

?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے