?️
قطر نے مغربی کنارے کے مزید علاقوں کے الحاق کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کردی
قطر نے مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو مقبوضہ اراضی میں ضم کرنے کے حالیہ اسرائیلی فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے حقوق سلب کرنے کی غیرقانونی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں قطر کے مستقل مشن نے ایک بار پھر فلسطین کے مسئلے اور فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کی حمایت کے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا، جو بین الاقوامی قراردادوں اور دو ریاستی حل پر مبنی ہے۔ قطر نے مشرقی القدس کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیا۔
علیا احمد بن سیف آل ثانی، جو اقوام متحدہ میں قطر کی مستقل نمائندہ ہیں، نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال خصوصاً مسئلہ فلسطین پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششیں جاری رکھے گا۔
قطری بیان میں کہا گیا کہ یہ اجلاس اسرائیل کے ان غیرقانونی اقدامات کے تناظر میں منعقد ہوا جن کا مقصد مغربی کنارے میں نئی قانونی و انتظامی صورت حال مسلط کرنا، بستیوں کی توسیع اور غیرقانونی الحاق کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ بیان کے مطابق حالیہ اقدام، جس کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی کو قابض حکام کی ’’سرکاری املاک‘‘ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
قطر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض طاقت پر دباؤ ڈالے تاکہ اس فیصلے پر عمل درآمد روکا جا سکے اور اس کے خطرناک نتائج سے بچا جا سکے۔
قطری نمائندہ نے غزہ میں جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی بھی شدید مذمت کی اور انہیں خطرناک پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل معاہدے کی مکمل پاسداری کرے تاکہ جامع منصوبے کے دوسرے مرحلے کی کامیابی اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد پر عمل ممکن ہو سکے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
قطر کی جانب سے ایران پر فوجی حملے میں ملوث ہونے کے دعوؤں کی سختی سے تردید
?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں: قطر کے سرکاری انفارمیشن آفس نے ایک سرکاری بیان جاری
جولائی
بائیڈن نے اپنے ڈیموکریٹک سپانسرز کو بھی کھویا
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر کی اپنی پہلی انتخابی بحث میں خراب کارکردگی
جولائی
عمران خان کو عامر لیاقت کے بارے میں کیا بتایا گیا
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
صیہونیوں میں یمنی فورسز کا خوف وہراس
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج
جنوری
موسمیاتی تبدیلیاں: عمارتیں محفوظ بنانے کیلئے گرین بلڈنگ اور رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز منظور
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی
جولائی
وفاقی وزیر کا ن لیگ سے متعلق اہم انکشاف
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر
جنوری
تل ابیب اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی
مئی
بلوچستان میں قیام امن کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
?️ 16 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے
مارچ