?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی افواج کے ڈرون آپریشن کے بعد صیہونی عہدہ داروں میں خوف وہراس کی خبر دی۔
متحدہ عرب امارات کے یمن پر قبضے اور حملے میں ملوث صہیونیوں نے اس ملک کے دارالحکومت کے متعدد مقامات پر یمنی ڈرون آپریشن جس کے نتیجے میں ابوظہبی ہوائی اڈے پر ایندھن بھرنے والے طیارے کو تباہ اور المصافہ ریفائنری میں آگ لگ گئی، کے نتیجے میں خطرہ محسوس کیا ۔
صیہونی سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یمنی ڈرون آپریشن کے بعد صیہونی حکام نے کئی منظرناموں کی پیشین گوئی کی ہے جن میں سے ایک نے صیہونیوں کو بہت خوفزدہ کر دیا ہے،صیہونی چینل کان کا کہنا ہے کہ ابوظہبی اور یمن کے درمیان اتنا ہی فاصلہ ہے جتنا مقبوضہ علاقوں اور یمن کی ایلات کی بندرگاہ کے درمیان ہے لہذا ان علاقوں کی بھی یمنی فورسز کی طرف سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت میں عرب اتحاد کی طرف سے اور امریکہ اور برطانیہ کی کھلی حمایت سے یمنی جنگ شروع ہونے کے تقریباً سات سال بعد ابوظہبی کے حکام نے یمن سے نکل جانے کا دعویٰ کیا ،تاہم اس کے کچھ عرصے بعد متحدہ عرب امارات سے وابستہ کرائے کے فوجیوں نے یمن کے صوبہ شبوہ کے قبائل اور خانہ بدوش علاقوں پر جو یمنی افواج کے ساتھ اتحاد کر چکے تھے،قبضہ کر لیااور متحدہ عرب امارات نے ان کی حمایت کی ۔
واضح رہے کہ قبل ازیں یمنی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ صیہونی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے یمن کے جزیرے سقطری پر قبضہ کر لیا ہے کیونکہ یروشلم میں قابض حکومت کا میڈیا بھی یمن کی آزادی کو صیہونی حکومت کے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اقتصادی سروے23-2022: صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 3 فیصد تک سکڑ گیا
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قومی اقتصادی سروے
جون
یمن کا امریکہ کو شدید انتباہ
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ
اپریل
اسکول کے اوقات میں چائلڈ اداکاروں کے ڈراموں میں کام پر پابندی کا آرڈیننس جاری
?️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک آرڈیننس جاری کیا
دسمبر
امریکہ کے نئے اسپیکر نے کیا ٹرمپ کا خصوصی شکریہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اور ریپبلکن اسپیکر نے
جنوری
’لندن میں شریف برادران عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں‘
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی
مئی
27 ویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم
?️ 10 نومبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
نومبر
‘جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس سے بہتر ہے مجھے گولی مار دی جاتی’
?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی
اکتوبر
بیلجیئم نے تل ابیب کی مذمت کیوں کی ؟
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: بیلجیئم کے وزیر خارجہ حجہ لحبیب نے فلسطینی پناہ گزینوں کے
جون