ڈالر کے ریٹ میں کمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی تجارت میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 87 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو روز کے دوران 10 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔

ویب پر مبنی مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹس گلوبل کے مطابق گزشتہ ہفتے 239.37 پر بند ہونے والا روپیہ صبح 10 بجے کے قریب 238.50 پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

خیال رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ 2 کاروباری دنوں کے دوران 10 روپے تک کی کمی ہوچکی ہے، جو 29 جولائی کو 250 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دریں اثنا، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 7 روپے کا اضافہ ہوا اور صبح 10 بجے کے قریب اس کی قیمت 240 روپے پر ٹریڈ ہو رہی تھی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ افغانستان میں ڈالر کا ریٹ زیادہ ہونے کے باعث یہاں سے جو ڈالرز اسمگل ہورہے تھے اس پر حکومت نے سرحدوں پر سختی کردی ہے، جس کی وجہ سے ڈالر کی افغانستان منتقلی رک گئی ہے اور اس کے اثرات اوپن مارکیٹ پر آئے ہیں۔

ملک بوستان کے مطابق دو روز کے دوران ڈالر میں سٹہ بازی اور اسمگل کرنے والوں کو بہت دھچکا لگا ہے اور امید ہے کہ اب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی روپیہ مضبوط ہوگا۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی وہ بلاضرورت ڈالر نہ خریدیں ورنہ ان کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چیئرمین ایف اے پی کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک اس وقت ڈالر کی حقیقی قیمت 190 سے 200 روپے تک ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سٹہ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا تو قیمت میں یہ فرق ختم ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا تھا کہ 16 جولائی کے (ضمنی) انتخابات کے بعد ڈالر ہمارے قابو سے باہر ہوا اور اس کی قدر میں زیادہ اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں کرنسی مارکیٹ پر قیاس آرائی نہیں کرتا لیکن سمجھتا ہوں کہ روپے کی حقیقی قدر اس سے بہت زیادہ ہے چونکہ ڈالر میں زیادہ ادائیگیاں کرنی پڑیں، اس لیے روپے پر دباؤ بڑھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اقدامات کیے ہیں مثلاً درآمد کم کی ہے، جس سے پاکستان میں آنے والے ڈالر یہاں سے جانے والے سے زیادہ ہوں گے، مارکیٹ کا کسی کو معلوم نہیں ہوتا لیکن بنیادی صورتحال ہمارے حق میں ہے اس لیے لگتا ہے کہ اس میں آئندہ 2 ہفتوں میں بہتری آئے گی۔

مشہور خبریں۔

روسی جنگی طیارے میں خطرناک حادثہ، تین پائلٹ ہلاک ہوگئے

?️ 24 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں اس وقت تین پائلٹ ہلاک ہوگئے جب

غزہ کے میدان جنگ میں کون ہارا؟

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا تیار کردہ مرکاوا ٹینک جسے مغربی ممالک کی

کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان کا اہم ترین مسئلہ ہے: فواد چوہدری

?️ 21 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے

کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا

ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع منصوبے کی تفصیلات؛ 5 اہم سوالات کے جوابات

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے نے عالمی سطح

مغربی کنارے پر صیہونی جارحیت جاری؛ طولکرم میں فلسطینی بچہ شہید

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی قابض افواج نے مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ کارروائیوں کا

وائٹیکر نے ایران کے ساتھ طویل المدتی سفارتی حل کی امید ظاہر کی

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وائٹیکر نے

ٹرمپ کا امریکہ کی خطرناک ترین رسوائی کے بارے میں تحقیقات کا حکم

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے