در مملکت صدر امریکا اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو اس کوشش کی حمایت کرنی چاہیے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکا (اے پی پی این اے) کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان سب کا ہے اور تمام جماعتوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ گزشتہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کوئی بھی جماعت برسراقتدار ہو لیکن امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی حیثیت سے آپ کو اس کوشش کی حمایت کرنی ہے۔

صدر عارف علوی نے بتایا کہ وہ امریکا میں رہ چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے دیگر امریکی شہریوں کے ساتھ قریبی ذاتی اور پیشہ ورانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تعلقات کو پاکستان کی مدد اور اس سے متعلق بدگمانیاں دور کرنے کے لیے استعمال کریں، اپنے کانگریس مین، خواتین اور سینیٹرز سے رابطہ کریں اور انہیں بتائیں کہ پاکستان کیوں اہم ہے اور اسے کیوں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ افغانستان سے امریکی انخلا بدگمانی کا باعث بنا ہے کیونکہ امریکا اس کی وجوہات سمجھنے کی کوشش کررہا ہے، آپ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور سیاسی و سماجی حلقوں میں موجود اپنے دوستوں پر پاکستان کی پوزیشن واضح کریں۔

صدر نے کہا کہ ایسے معاملات پر پاکستانی کمیونٹی کو متحد رہنا چاہیے اور سیاسی اختلافات سے اہم قومی مفادات کو ٹھیس پہنچنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

اس دوران تقریب میں موجود ایک صحافی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کی ملکی سیاست میں امریکی مداخلت کے الزام نے ایسی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

تاہم مذکورہ صحافی کو پی ٹی آئی کے حامیوں نے خاموش کروا دیا جو وہاں بڑی تعداد میں موجود تھے اور انہوں نے صدر کو صحافی کے ان ریمارکس کا جواب دینے سے بھی روک دیا۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستانی چاہے پاکستان میں مقیم ہوں یا بیرون ملک، مگر بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر وہ خاموش نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ امریکی قانون سازوں سے ملیں تو انہیں بتائیں کہ موجودہ بھارتی حکومت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہی ہے، انہیں سمجھائیں کہ صورتحال کتنی سنگین ہے اور اس سے ان کے وجود کو کس طرح خطرہ ہے۔

عمران خان کی حکومت کو گرانے کی مبینہ امریکی سازش سے متعلق سائفر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ وہ یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیج چکے ہیں اور اب کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اس طرح کی تحقیقات کے نتائج کبھی منظر عام پر نہیں لائے گئے، چاہے اس میں ہمارے وزرائے اعظم کے قتل کے واقعات بھی شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں نے معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہم اس میں زیادہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

مشہور خبریں۔

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی

یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں:عراق

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے میں مدد

وائٹ ہاؤس نے الاسکا میں ٹرمپ-پیوٹن ملاقات کے دستاویزات کے سیکیورٹی لیک کی تردید کی 

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے این پی آر کی اس رپورٹ کو

سعودی عرب میں گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافہ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں فروری میں افراط زر کی شرح میں 1.6

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ اوگرا

?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اعلان

بائیڈن کے گھر سے 5 نئی دستاویز اور برآمد ہوئی

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ولمنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر سے یوکرین اور

یورپی یونین کا انسٹاگرام پر 405 ملین یورو جرمانہ

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے کمیشن نے اعلان

صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:والہ نیوز بیس کے رپورٹر امیر بوخبوط نے اس حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے